کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
بیجنگ: نوم پین میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریاتی سرگرمی کا آغاز کیا گیا۔ کمبوڈیا کے مین اسٹریم میڈیا پر سات اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں شی جن پھنگ کے ثقافتی جذبات اوراھرتا ہوا چین شامل ہیں۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ورچول تقریر کی۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کمبوڈیا کے ساتھ مل کر نئے دور میں ایک اعلیٰ سطحی اور اعلیٰ معیار کے چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی لیڈرشپ میں چین کمبوڈیا تعلقات نئے دور میں روشن مستقبل کی جانب گامزن ہوئے ہیں۔ اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات چین اور کمبوڈیا کے درمیان عوامی تبادلوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے سازگار ہے۔ چائنا میڈیا گروپ موجودہ سرگرمی کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے کمبوڈیا کے میڈیا کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے، چین-کمبوڈیا کے ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کے میڈیا کے “سرکل آف فرینڈز” کو فعال طور پر وسعت دینے، اور چین اور کمبوڈیا کے مابین مستحکم اور دور رس دوستی کو فروغ دینے، نئے دور میں چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر، اور عالمی امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ چین کمبوڈیا
پڑھیں:
سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔
اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔
قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔