ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے، ڈی آئی جی ٹریفک
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ایک بیان میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ ڈمپر کو ٹریفک پولیس نے روکنے کی کوشش تھی لیکن نہیں رکا، ڈمپر اور ڈرائیور کو پولیس کے سپرد کرنے کی تمام ڈمپنگ ایسوسی ایشن کو ہدایت کی گئی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر نے ابتداء میں وقت مانگا، پھر صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ ایک بیان میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ڈمپر ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، ڈرائیور شارع فیصل پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ ڈمپر کو ٹریفک پولیس نے روکنے کی کوشش تھی لیکن نہیں رکا، ڈمپر اور ڈرائیور کو پولیس کے سپرد کرنے کی تمام ڈمپنگ ایسوسی ایشن کو ہدایت کی گئی۔ پیر محمد شاہ نے مزید کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر نے ابتداء میں وقت مانگا، پھر صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے یہ بھی کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن ڈمپر اور ڈرائیور دونوں کو پیش نہ کرسکے۔ پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 142 ڈمپروں کو چالان اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے، 27 ڈمپروں کو ضبط اور ایک ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر ڈی ا ئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ ڈمپر نے کہا
پڑھیں:
کراچی؛ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج، لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان
کراچی:ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ لیاقت محسود نے سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان شاہ زیب کی ہلاکت کا مقدمہ گارڈن تھانے میں والد شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس کے بعد سماجی کارکن عبدالقادر کی مدعیت میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت محسود کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی
سماجی کارکن عبدالقادر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لیاقت محسود نے دہشت گردوں کے ساتھ علاقے میں انٹری کی اور آتے ہی ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ہم کراچی کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی ہمارا ہے، یہاں کے لوگ ہمارے ہیں۔ ہم نے مقدمے میں لیاقت محسود اور ان کے ساتھ آنے والے دہشت گردوں کو نامزد کرکے مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوگ شہر میں جہاں اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں، مقدمات درج کروائے جائیں۔ اس موقع پر موجود سیاسی رہنماؤں نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جس علاقے میں بھی ایسا سانحہ ہوتا ہے تو لوگوں کو چاہیے کہ نکلیں اور ایسے عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج کروائیں۔
مزید پڑھیں: کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ
لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان
دوسری جانب ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت محسود نے رامسوامی میں مبینہ طور پر خود پر فائرنگ کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سپرہائی وے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رامسوامی پر مشتعل افراد نے فائرنگ کی اور ان کی کار کو آگ لگانے کی کوشش کی ۔
ترجمان ڈمپرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واضح نشانات کار پر موجود ہیں ، مشتعل افراد کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا تو منگل کو دن 2 بجے سپرہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا ۔ واقعہ شہر کے امن و امان کے لیے خطرناک ہے ۔ انتظامیہ فوری نوٹس لے اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرے ۔ حکومت تنظیم کے صدر لیاقت محسود کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔