لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
لاہور:
فیصل ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او فیصل ٹاون افضال رؤف کے مطابق ملزم نے 13 سال قبل مبشر سعید نامی بینکر کے گھر تین دیگر ساتھیوں سمیت واردات کی تھی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان مشتاق و دیگر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔ ملزمان نے واردات کے دوران مقدمہ مدعی، اسکی اہلیہ اور ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
ایس ایچ او فیصل ٹاون کا کہنا تھا کہ 13 سال سے مفرور ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا، گرفتار ملزم محمد مشتاق بہاولپور کے علاقے یزمان کا رہائشی ہے۔ گرفتار ملزم سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق اشتہاری مجرمان کے خلاف صوبائی دارالحکومت میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
اسلام آباد ائرپورٹ :تھائی لینڈ جانے والا مسافر آف لوڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-3
اسلام آباد(آن لائن)جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر آف لوڈ کر لیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی ہوئی۔جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔تھائی لینڈ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔عارف خان نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ354 کے ذریعے ملائیشیاء جا رہا تھا‘ملزم کا تعلق مردان سے ہے‘ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی جعلی امیگریشن اسٹمپس لگی ہوئی تھی‘ملزم کے پاسپورٹ پر ملائیشیاء انٹری کی اسٹمپ جعلی نکلی۔مذکورہ اسٹمپس کے حوالے سے سسٹم میں بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا ۔ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔