’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر چوہدری اپنے کسی دوست کی شادی پر پیسے پھینک رہے ہیں اور پیسوں کا تھال جس نوجوان نے پکڑا ہوا ہے وہ پنجاب پولیس کا جوان ہے جو نوٹوں کی گڈیاں کاشف ضمیر کو دیتا رہا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر خوب تنقید کی گئی۔ صارفین نے سوال کیا کہ پنجاب پولیس صرف انہی کاموں کے لیے رہ گئی ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ کاشف ضمیر کو پنجاب پولیس کا پروٹوکول کس حیثیت میں ملا ہوا ہے۔
https://Twitter.
علی عمران عباسی لکھتے ہیں کہ کیا پنجاب پولیس کے جوان صرف اس لیے رہ گئے ہیں کہ وہ پیسوں کا تھال پکڑیں اور ٹک ٹاکرز پیسے اڑائیں۔
https://Twitter.com/aliimranabbasi/status/1911373094339436872
شمع جونیجو نے لکھا کہ پنجاب پولیس کا اب یہ کام رہ گیا ہے کہ شادیوں پر رئیس زادوں کے لیے نوٹ پکڑ کے کھڑے رہیں تاکہ وہ گانے والیوں پر لُٹائیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ یہ شخص کون ہے جس کی چاکری ہورہی ہے؟
https://Twitter.com/ShamaJunejo/status/1911499516425257253
ایک ایکس صارف نے طنزاً لکھا کہ پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا ہے اب چاہے شادی ہو یا سڑک کنارے۔
https://Twitter.com/MSK_1184/status/1911529195118723079
فائق خانزادہ نے پنجاب پولیس آفیشلز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پولیس کی وردی کے ساتھ زیادتی ہے۔
https://Twitter.com/Faiqikhan/status/1911532946751934932
واضح رہے کہ کاشف ضمیر چوہدری ایک معروف ٹک ٹاک اسٹار ہے اور اسے سونے کی بھاری چین اور گھر میں شیر پالنے والے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔
کاشف ضمیر چوہدری ‘چوہدری گروپ آف کمپنیز پنجاب’ کا مالک بھی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی متعدد سیاستدانوں سمیت دیگر شخصیات کے تصاویر بھی موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پولیس کاشف ضمیرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس کاشف ضمیر پنجاب پولیس کا کاشف ضمیر
پڑھیں:
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو وائرل
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب کی تربیلا جھیل پر پیراگلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کو عمر ایوب نے خود اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیا، جس کے بعد وہ مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلنے لگی۔
موجودہ سیاسی تناؤ، پارٹی کے اندرونی اختلافات اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے غیرواضح امکانات کے باوجود عمر ایوب کی یہ سرگرمی عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جن میں تنقید کا پہلو غالب ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے سنجیدہ حالات میں ایک اپوزیشن لیڈر کا یوں تفریحی مشغلوں میں مشغول ہونا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا ایسی مصروفیات عوامی نمائندوں کے منصب سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)
Post Views: 5