عام چاکلیٹ اور ڈارک چاکلیٹ میں فرق
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
عام چاکلیٹ (Milk Chocolate) اور ڈارک چاکلیٹ میں بنیادی فرق ان کے اجزاء، ذائقے، اور صحت پر اثرات کے لحاظ سے ہوتا ہے۔ نیچے تفصیل سے فرق بیان کیا گیا ہے:
1. اجزاء
عام چاکلیٹ
کوکو مواد 10–40% کوکو سولڈز, دودھ یا/اور کنڈینسڈ ملک، چینی زیادہ مقدار، چکنائی زیادہ۔
ڈارک چاکلیٹ
50 سے 90% کوکو سولڈز، دودھ عموماً نہیں ہوتا، چینی کم مقدار اور چکنائی نسبتاً کم۔
2.                
      
				
                    
    
				 ذائقہ
عام چاکلیٹ:
میٹھا، کریمی، نرم ذائقہ؛ بچوں اور میٹھا پسند کرنے والوں کے لیے یہ عام چاکلیٹ زیادہ پسندیدہ ہوتی ہے۔
ڈارک چاکلیٹ؛ اس کا ذائقہ زیادہ کڑوا، قدرے خشک اور گاڑھا ہوتا ہے۔
3. صحت پر اثرات
ڈارک چاکلیٹ:
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور دل کی صحت بہتر بناتا ہے اور بلڈ پریشر کو معتدل رکھتا ہے۔ مزید برآں یہ موڈ بہتر کرنے میں بھی مدد دیتا ہے اور شوگر کم ہونے کے باعث ڈائبیٹک افراد کے لیے بہتر ہے۔
عام چاکلیٹ کے نقصانات:
اس میں موجود زیادہ چینی وزن میں اضافہ اور دانتوں کی خرابی پیدا کرسکتی ہے جبکہ اس میں کم غذائی فوائد بھی ہوتے ہیں
تاہم دکانوں پر ملنے والی ڈارک چاکلیٹ میں بھی کبھی دھوکہ دہی سے کام لی جاتا ہے۔ ڈارک چاکلیٹ خریدنے کے وقت درج ذیل نکات لازمی دیکھیں
1) 70% یا اس سے زیادہ کوکو مواد ہو
2) کم چینی، کوئی آرٹیفیشل فلیور نہ ہو
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عام چاکلیٹ
پڑھیں:
پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان—فائل فوٹوپاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پچھلے 10، 15 سال سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر نہیں تھے، گزشتہ سال صورتِحال تبدیل ہوئی۔
کراچی میں خطاب کرتے ہوئے بنگلا دیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلا دیش کے لوگ پاکستان کا ویزا 24 گھنٹوں میں لے لیتے ہیں، بنگلا دیش سے پاکستان براہِ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی وجہ سے ڈائریکٹ فلائٹ میں مسائل پیش آ رہے ہیں، میں اسے بہتر کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہوں۔
بنگلا دیشی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ اور چٹگانگ پورٹ کنیکٹیوٹی، سیاحت اور صحت پر پر بھی کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی لیول پر فٹ بال ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں، ہم دونوں ممالک کے درمیاں بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔