اسلام آباد(خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون نہایت ضروری ہے،  پاکستان دہشتگردی جیسے سنگین مسئلے کا سامنا کر رہا ہے جو صرف علاقائی نہیں بلکہ ایک عالمی خطرہ بن سکتا ہے۔ افغانستان سے اسلحہ اور منشیات کے پھیلا نے پاکستان کی داخلی سلامتی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بد  قسمتی سے افغانستان علاقائی دہشتگردی کا مرکز بن چکا ۔ پارلیمنٹ ہاس میں یورپی یونین کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، یورپی یونین کے وفد کی قیادت مسٹر شیربان دیمتریے اسٹورڈزا (ای سی آر، رومانیہ) نے کی، جو جنوبی ایشیائی ممالک سے تعلقات کے لیے قائم وفد کے چیئرمین ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیٹو اور امریکی افواج کی جانب سے افغانستان میں چھوڑا گیا آٹھ ارب ڈالر سے زائد کا جدید اسلحہ اب دہشتگرد گروہوں کے ہاتھ میں ہے، جو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "بدقسمتی سے افغانستان علاقائی دہشتگردی کا مرکز بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کی وجہ پاکستان کا صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ سپیکر نے وفد کو بتایا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کو جیتنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے بلوچستان میں حالیہ حملوں، بالخصوص جعفر ایکسپریس سانحے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس کے ذمہ دار ریاست دشمن عناصر انسانیت کی تمام حدیں پار کر چکے ہیں۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ملک کی ترقی کے لیے جمہوریت کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔  جبری گمشدگیوں  کے مسئلے کو اکثر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے ، ایاز صادق نے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون میں اضافہ ناگزیر ہے۔ سپیکر نے عالمی سطح پر مظلوم اقوام، بشمول کشمیر اور فلسطین، کی حمایت کے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔ مسٹر شیربان دیمتریے اسٹورڈزا نے سماجی اور اقتصادی شعبوں میں پاکستان کے لیے یورپی یونین کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور افغان مہاجرین کے لیے اس کی مہمان نوازی کو سراہا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو سزا دینی چاہیے،اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، ان کی بھجوائی جانے والی ترسیلات زر کا معیشت میں اہم کردار ہے،ایاز صادق نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے الیکشن لڑنے پر بحث ہوسکتی ہے، اوورسیز پاکستانی اپنی جماعتوں سے معاملے پر بات کریں، ان کے لیے مخصوص نشستوں پر بھی بات ہوسکتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کو وی آئی پی پروٹوکول ملنا چاہیے، مسائل کے حل کے لیے تمام اداروں کا جوائنٹ وینچر گروپ بننا چاہیے۔ مسائل کے حل کے لیے قانون سازی بھی ہوسکتی ہے۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل کے خطے میں اس وقت 55 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، جو نہ صرف وہاں کی معیشت کا حصہ ہیں بلکہ پاکستان کے لئے بھی معاشی لحاظ سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔  احمد فاروق نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کے بڑے تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں زیادہ تر پاکستانی کارکنان شامل ہیں، پاکستان ان ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ وہاں مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی طلبا کی تعلیمی ترقی کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر آج  (منگل کو) اوورسیز پاکستانیز کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔ تین روزہ سمندر پر پاکستانیز کنونشن میں ایس ائی ایف سی کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی اور کنونشن کے شرکا قرارداد منظور کریں گے۔آئی ایس پی ار کی جانب سے دستاویزی ویڈیو دکھائی جائے گی۔کنونشن کے شرکا کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے آج عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانی ایاز صادق نے کہا انہوں نے کہا میں پاکستان پاکستان کے کہ اوورسیز کی جانب سے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف

انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف ہے جب کہ پاکستان کا ہرقسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے عزم غیر متزلزل ہے۔

امریکی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی، گریگوری ڈی لوگرفو نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ  انسدادِ دہشتگردی میں پاکستان ایک اہم شراکت دارہے،  پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ حکمت عملی سےاہم کامیابیاں ملی ہیں۔

گریگوری ڈی لوگرفو   نے کہا کہ داعش خراسان نہ صرف امریکہ، سنٹرل ایشیاء بلکہ یورپ کے لئے بھی خطرہ ہے، پاکستان نے انتہائی مطلوب دہشتگردکو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا،   پاکستان کا انسداد دہشت گردی میں اہم کردارہے۔

اس سے قبل صدرٹرمپ بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر چکے ہیں، عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان خطے میں "نیٹ ریجنل سٹیبلائزر " کا کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگرد گروپس افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں، طلال چوہدری
  • خطے کی سب سے زیادہ مہنگی بجلی اور گیس بیچ کر ترقی نہیں ہو سکتی: مفتاح اسماعیل
  • پاکستان سے امریکا جانے والوں کیلئے خوشخبری
  • انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: عطا تارڑ
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ
  • آپشن ہونا چاہیے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں، آفاق احمد
  • پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟
  • سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
  • فلسطین کی صورتحال پر مسلم ممالک اپنی خاموشی سے اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، حافظ نعیم