محکمہ موسمیات کی آئندہ 2روز کے دوران اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے 16سے 18اپریل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16سے 20 اپریل کے دوران دیر سوات شانگلہ بنیر مردان پشاور میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری،ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک بنو گلیات وزیرستان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 16سے 18اپریل کے دوران اور 20اپریل کی شام کو اسلام آباد تل گنگ جہلم چکوال میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ گجرات گجرانوالہ میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں کہا گیا کہ بارش اور آندھی کے دوران شہری کھمبوں درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں، محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا کہ مری کشمیر گلگت بلتستان گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات اسلام آباد کے دوران

پڑھیں:

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر آنے کوتیار، درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ، الرٹ جاری

آئندہ ہفتے کے دوران بھی ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 07 سے 12 جون کے دوران وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں یہ 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور موسم نہ صرف گرم بلکہ خشک بھی ہوگا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔  ماہرین صحت اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بزرگوں و بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ گرمی کی یہ شدید لہر زرعی سرگرمیوں، بجلی کی طلب اور شہریوں کی روزمرہ زندگی پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی
  • ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، درجہ حرارت 7 ڈگری تک بڑھنے کا امکان
  • کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
  • عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
  • عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
  • ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر آنے کوتیار، درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ، الرٹ جاری
  • کراچی: آج بھی موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان