دو پولیو ورکروں کا اغوا، عوام میں تشویش
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
سٹی42: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تحصیل کلاچی میں پولیو مہم کے دو اہلکاروں کو شر پسندوں اغوا کر لیا۔ واقعہ کوٹ دولت کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک فلائنگ کوچ کو فائرنگ کر کے روکا اور دو پولیو ملازمین کو گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔
غوا ہونے والے اہلکاروں کے نامرضا محمد اور محمد آصف کہیں جو نیشنل ایمرجنسی پولیو مہم کی تربیت مکمل کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔ اغواکرنے والوں نے کئی مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھے اور مخصوص طور پر انہی دو اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے۔
صوبائی وزیر قانون کے چچا کا انتقال ہوگیا
جیکب آباد : مسلح ڈاکووں نے پولیو ورکر خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس، انٹیلی جنس ادارے اور دیگر سیکیورٹی فورسز مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔
اب تک مغویوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مجرموں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ؛ سابق ناظم قتل
یہ واقعہ انسداد پولیو مہم کے اہلکاروں کی سیکیورٹی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔