کوہاٹ میں سابق ضلع ناظم ملک اسد خان کو قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
کوہاٹ میں گاڑی پرفائرنگ سے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملک اسد خان کی گاڑی پر پنڈی روڈ پر فائرنگ کی گئی، واقعے میں کوہاٹ ضلع کے سابق ناظم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق ملک اسد خیبر پختونخوا کے سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ملک نوید کے بھائی تھے۔
اس سے قبل نوشہرہ میں رشکئی کے قریب گاڑی پرفائرنگ کے واقعے میں سینئر سول جج محمدحیات اوران کے بہنوئی وکیل خالد خان جاں بحق ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملک اسد
پڑھیں:
شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
فائل فوٹوسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مری سے اسپتال ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے، سابق وزیراعظم کی حالت اب مستحکم اور تسلی بخش ہے۔
اہلخانہ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔