بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی “کپتانی» بھی لینےکا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی کپتانی فرنچائز کیلئے گھاٹے کا سودا ثابت ہورہی ہے۔
انہوں نے بابراعظم کی حکمت عملی پر سوال اُٹھایا کہ اب وقت آ گیا کہ انھیں فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے، ایک بولر 9 رنز دیتا ہے وہ اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور اس بالر کو گیند تھماتے ہیں جس کی خوب پٹائی ہورہی ہوتی ہے۔
باسط علی نے گزشتہ میچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت صائم ایوب سے نئی گیند سے بولنگ کروائی گئی تھی لیکن پھر دوسرے مقابلے میں ایسا کیوں نہیں کیا؟ کپتان کے فیصلے اگر ٹیم کی کارکردگی کو نقصان پہنچارہے ہوں تو پھر اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب صہیب مقصود نے بابراعظم کی کپتانی کو لیکر تشویش کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ بابر میدان میں مسکراتا ہے، یہ دکھاوا کرتا ہے کہ وہ پرواہ نہیں کرتا لیکن دباؤ نظر آتا ہے، انہوں نے کہا کہ بابر “فطری لیڈر نہیں ہے” البتہ ٹیم میں اسکی جگہ بنتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے اب تک 2 میچز میں حصہ لیا اور دونوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 80 رنز سے زیر کیا جبکہ دوسرے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 102 رنز کے بڑے مارجن سے ہزیمت برداشت کی۔
عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پشاور زلمی
پڑھیں:
برطانیہ: لیجنڈ گلوکار کے کدوؤں سے بنے موزائک نے ریکارڈ بنا دیا
برطانیہ کے ایک فارم نے لیجنڈ راک گلوکار اوزی اوسبورن کا کدوؤں سے موزائک بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ساؤتھمپٹن میں واقع سنی فیلڈز فارم نے سیکڑوں کدوؤں کو ترتیب دے کر 2281 مربع فٹ پر لیجنڈ گلوکار کا موزائک بنایا۔ جس نے کدوؤں سے بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے موزائک کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
موزائک کی رُونمائی ایک تقریبا میں کی گئی جس میں اوزی اوسبورن کی اہلیہ شیرون اور بیٹی کیلی نے شرکت کی۔
میٹل بینڈ بلیک سیباتھ کے لیڈ گلوکار اوزی اوسبورن کا انتقال رواں برس 22 جولائی کو 76 برس کی عمر میں ہوا۔