کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون کے دوران ایک ہفتے میں11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔
اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور دیگر کے خلاف 831 کارروائیاں کی گئیں۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ 174 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اے پی این ایس کے وفد کی سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ملاقات
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کرنے والے وفد میں اے پی این ایس کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکریٹری جنرل محمد اطہر قاضی شامل تھے، جنہوں نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
وفد کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے، علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔ پرنٹ میڈیا معاشرے میں شعور اجاگر کرنے اور جعلی خبروں کے خلاف عوام کو درست معلومات فراہم کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔
Ansa Awais Content Writer