پاکستانی نوجوان دوست سے ملنے چھاچھرو جا رہا تھا کہ راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ تھرپارکر سے غلطی سے سرحد پار کرنے والا نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ ایس ایس پی تھرپارکر کے مطابق پاکستانی نوجوان دوست سے ملنے چھاچھرو جا رہا تھا کہ راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق 17 سالہ نوجوان کو 24 اگست کو باڑ میر بھارت میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تھانے سیرڑوا میں 8 ماہ قید رہا۔ ایس ایس پی تھرپارکر کے مطابق وطن واپسی پر نوجوان کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

خلا میں کون سا پاکستانی خلاباز جائے گا؟ چین میں انتخاب شروع

چین کا شینزو خلائی 20 مشن خلا میں جانے کے لیے تیار ہے، یہ مشن جمعرات شام 5.17 بجے 3 خلابازوں کو چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ لے کر جائے گا۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے حکام کے مطابق مشن کا بنیادی مقصد شینزو 19 کے عملے کے ساتھ مدار میں گردش مکمل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی خلابازمستقبل قریب میں خلائی اسٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی انجام دیں گے

حکام کے مطابق شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے شینزو 20 خلائی پرواز خلابازوں چن ڈونگ، چن ژونگروئی اور وانگ جی کو لے کر جائے گی۔

خلائی پرواز چن ڈونگ کی تیسری اور دیگر 2 کے لیے پہلی ہوگی۔ ان میں ایک خلائی انجینئر اور ایک فضائیہ کا سابق پائلٹ ہے۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے حکام کے مطابق خلاباز خلائی سائنس اور ایپلیکیشن کے تجربات کریں گے۔ اس کے علاوہ خلائی ملبے سے بچاؤ کے آلے کے ساتھ ساتھ ایکسٹرا ویکیولر پے لوڈ اور آلات نصب کریں گے، اور بحالی کے کام انجام دیں گے۔

یہ مشن اپنے ساتھ زیبرا فش، پلانریئنز اور اسٹریپٹومائسز کو بھی تحقیقی اشیا کے طور پر لے کر جائے گا تاکہ خلائی اسٹیشن پر زندگی سے متعلق سائنسی تجربات کیے جائیں۔

ہانگ کانگ، مکاؤ اور پاکستانی خلاباز

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے حکام کے مطابق شینزو خلائی پروازوں میں حصہ لینے کے لیے ملک کے خلابازوں کی چوتھی کھیپ اس وقت زیر تربیت ہے، جس میں پہلی بار چین کے خصوصی انتظامی علاقوں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاباز بھی شامل ہیں۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خلاباز 2026 کے اوائل میں اپنا پہلا مشن انجام دے سکتے ہیں۔

چین نے کہا کہ پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ دونوں ممالک نے فروری میں خلائی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

چینی مشن میں شامل ہونے والے 2 پاکستانی خلابازوں میں سے ایک چین کے خلائی اسٹیشن پر پے لوڈز اور سائنسی تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان پاکستانی خلاباز پانگ کانگ چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی چین مکاؤ

متعلقہ مضامین

  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو  گرفتار کرلیا
  • سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو پاکستان رینجرز نے گرفتار کرلیا
  • طورخم بارڈر سے مزید 2258 افراد واپس افغانستان چلے گئے
  • جنوبی پاکستان کی سرحد پر بھارتی افواج اور میزائل سسٹمز کی نقل و حرکت، کشیدگی میں اضافہ
  • انڈیا نے پاکستان کے ساتھ سند طاس معاہدہ معطل کر دیا، پاکستانیوں کو واپس جانے کا حکم، سرحد بند کر دی
  • خلا میں کون سا پاکستانی خلاباز جائے گا؟ چین میں انتخاب شروع
  • رمیز راجہ نے پی ایس ایل میچ کو آئی پی ایل کہہ دیا، ویڈیو وائرل
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • افغان باشندوں کی وطن واپسی میں حالیہ کمی، وجوہات کیا ہیں؟