افغانستان کی خواتین کرکٹرز کیلیے آئی سی سی و دیگر بورڈز کا اہم اقدام
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کے لیے آئی سی سی کے سپورٹ پلان کو آئی سی سی، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے فنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی سی سی سالانہ ادائیگیوں میں افغانستان کرکٹ بورڈ سے کوئی پیسے نہیں لے گا۔
آئی سی سی کے ترجمان نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کرک انفو کو بتایا کہ یہ فیصلہ افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کی کوچنگ اور منٹورشپ سمیت معاملات میں مدد کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ افغانستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی جانب دیا جانے والا حصہ مکمل طور پر وصول کرے گا۔
واضح رہے افغانستان کرکٹ بورڈ وہ واحد فل ممبر بورڈ ہے جس کی خواتین کی ٹیم میدان میں مقابلے کے لیے نہیں اترتی جس کی وجہ افغانستان میں 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین پر سخت پابندیوں کا عائد کیا جانا ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے زمبابوے میں منعقد ہونے والی بورڈ میٹنگ کے بعد سامنے آنے والا آئی سی سی کا تازہ ترین منصوبہ چار برسوں میں افغانستان کی خواتین کی ٹیم کو سہارا دینے کی آئی سی سی کی پہلی کوشش ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغانستان کی کرکٹ بورڈ
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ سیلاب میں بہہ جانیوالے ڈاکٹر مشعال کے بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی
ویب ڈیسک: بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے سیلاب میں لاپتا ہونے والے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے بیٹے عبد الہادی کی لاش کو کل شام 7 بجے مقامی افراد نے بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر دیکھا اور حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔
گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر 3 سال کے عبد الہادی کی لاش کو نالے سے نکال کر چلاس کے ہسپتال منتقل کیا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
واضح رہے کہ چند روز قبل لودھراں سے پکنک منانے کیلئے جانے والی فیملی سکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔
سیلابی ریلے میں بہہ کر ڈاکٹر مشعال فاطمہ اور ان کا دیور فہد اسلام جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ریلے میں ڈاکٹر مشعال فاطمہ کا 3 سالہ بیٹا عبدالہادی بھی بہہ گیا تھا۔