علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کے وفادار ہیں، فواد چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
لاہور:
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ تو ایک ایشو ہے نہ کہ آپ پندرہ بیس سال کی پالیٹیکس کے بعد اگر سیکریٹری جنرل بنیں یا کوئی ایسا امپورٹنٹ آفس ملے کسی اتنی بڑی پارٹی کا تو پھر تو بات ہے لیکن سلمان راجہ چونکہ حالات ایسے تھے کہ جس میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے ملکر پی ٹی آئی کا کارڈر ختم کر دیا اور جو لوگ اویلیبل تھے ان میں سے خان صاحب نے کسی کو بنانا تھا تو سلمان راجہ کو یہ ذمے داری مل گئی۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور عمران خان کے وفادار ہیں اور خیبر پختونخوا کے چیف منسٹر ہیں وہ ایک سیزنڈ پولیٹیشن تو ہیں، نہ ان کی باتوں سے اختلاف کر سکتے ہیں۔
ماہر معاشی امور یوسف نذر نے کہا بظاہر یہ نظر آتا ہے کہ وہ ایک بہت ہی کمزور وجہ پیش کر رہے ہیں جو بجٹ ڈیفیسٹ جو ہے اس کے جو ٹارگٹس ہیں آئی ایم ایف سے ایگری کیے ہوئے ہیں وہ وہ کام بھی کرنا چاہتے ہیں، ڈیفیسٹس کو بھی مینج کرنا چاہتے ہیں اور نزلہ پٹرولیم پرائس پر گر رہا ہے، اب معاملہ ریورس گیئر میں چلا گیا ہے، یہ کہنا بڑا مشکل ہوتا ہے کہ جو پیسہ بچے گا وہ کہاں استعمال ہو گا، ہمیں یہ پتہ ہے کہ ہمارے ہاں اکاؤنٹبلیٹی کے جو میکانزم ہیں وہ بہت کمزور ہیں تو میں نہیں سمجھتا کہ ان کی جو دلیل ہے اس میں کوئی بہت زیادہ وزن ہے،دوسال پہلے کے مقابلے میں آج بہت فرق ہے، کافی استحکام آیا ہے، روپے کی قدر بھی مستحکم ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
26ویں ترمیم معاملہ، بانی کی پی ٹی آئی قیادت کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت، فیصل چوہدری
فیصل چودھری(فائل فوٹو)۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا ہے کہ بانی نے کہا ہے 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے، اس پر پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے۔
ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 وکلا کے ناموں کی لسٹ دی گئی تھی۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ نعیم حیدر پنجوتھا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی ہے، میں نے کہا کہ میں باہر جاتا ہوں آپ نعیم پنجوتھا کو ملاقات کے لیے بلا لیں۔
فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی کی صحت اچھی ہے، انہیں آگاہ کیا گیا کہ بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی کو آگاہ کیا گیا کہ پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کو بھی روکا گیا ہے، لسٹ کے مطابق صرف 2 بندے جیل تک پہنچ سکے باقیوں کو روک لیا گیا۔
فیصل چوہدری کے مطابق بانی نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے، لیگل کمیٹی اور پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں ہمارے کیسز نہیں لگ رہے، بشریٰ بی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، قانونی امور پر عثمان گل اور فیصل ملک نے بانی کو بریفنگ دی ہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری بانی سے سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی اور انہیں باہر ہونے والی مختلف پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا پی ٹی آئی فیڈریشن کی جماعت ہے جو پاکستان کو اکٹھا کرسکتی ہے، عثمان گل نے بانی کو آگاہ کیا کہ توہین عدالت کی درخواست پر 28 اپریل کو سماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اور سینئر لیڈر شپ آکر بریف کرے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل متنازع ہوچکا، ضروری ہے لوگوں کو اعتماد میں لیں۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ افغانستان پر بانی نے کہا کہ انہوں نے 3 سال لگا دیے، ہم نے پہلے کہا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغانستان سے بات کرنا پڑے گی، حکومت نے وقت کا ضیاع کیا جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، جوان شہید ہوئے۔
فیصل چوہدری کے مطابق ان چیزوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا اس وقت بھی سرمایہ کاری نہیں آ رہی، زرمبادلہ کے بغیر ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ انوسٹمنٹ تب آئے گی جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی۔ فیصل چوہدری کے مطابق پی ٹی آئی کو کرش کرنے کےلیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا، چاہے عدلیہ ہو، ایف آئی اے یا پولیس ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ایک وقت میں 9، 9 وکلاء بھی بانی سے ملے، ملاقات بانی پی ٹی آئی کی فیملی کا آئینی حق ہے، کیوں اجازت نہیں دیتے؟