مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ نے یہ اقدام غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں اُٹھایا ہے۔
رپورٹ میں مالدیپ کے صدارتی دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک کے ویزا قوانین میں اس ترمیم کی منظوری پارلیمنٹ نے پیر کو اور صدر محمد معیزو نے منگل کو دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مالدیپ کی امیگریشن سروس نے واضح کیا کہ دہری شہریت رکھنے والے اسرائیلی دوسرے پاسپورٹ سے ملک میں داخل ہو سکیں گے۔
اس حوالے سے حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ توثیق غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مالدیپ کی حکومت کے مضبوط مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ مالدیپ کی پارلیمنٹ میں یہ بل گزشتہ سال پیش کیا گیا تھا جسے اب باقاعدہ منظور کر لیا گیا ہے۔
خوبصورت سیاحتی مقامات کے لیے مشہور مالدیپ میں ہر سال اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد سیاحت کی غرض سے آتی ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فروری میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے 59 افراد مالدیپ میں داخل ہوئے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رکھنے والے
پڑھیں:
مستونگ: بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں و نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں پر مکمل پابندی
—فائل فوٹوزبلوچستان کے ضلع مستونگ میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں اور نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈی سی مستونگ کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مستونگ شہر میں ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی کا نفاذ یکم اگست سے 31 اگست تک ہو گا۔
ڈی سی مستونگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر سیکیورٹی ناکے قائم کیے گئے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کی سخت چیکنگ کی جائے گی۔