لاہور سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ نظر آنے والا پولیس اہلکار اصل میں محکمہ پولیس کا ملازم نکلا۔

رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار پولیس لائنز میں تعینات تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی کے بعد ذاتی حیثیت میں کاشف ضمیر کی تقریبات میں شرکت کرتا رہا۔

ویڈیو میں اہلکار کو وردی میں دیکھا گیا جبکہ وہ کاشف ضمیر کے ساتھ ایک تقریب میں پیسوں کا تھال اٹھائے نظر آیا، جس پر پولیس حکام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بیان دیا کہ اہلکار کا یہ طرزِ عمل پوری فورس کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہے۔

فیصل کامران کے مطابق پولیس نے متعلقہ اہلکار کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اہلکار اپنی ریسٹ کے دوران ذاتی طور پر ٹک ٹاکر کے ساتھ تقریبات میں جاتا رہا۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید افراد کے ملوث ہونے کی صورت میں ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

امتحان میں فیل ہونے پر طالب علم نے دریا میں چھلانگ لگا دی

— فائل فوٹو 

آزاد کشمیر کے چکوٹھی سیکٹر میں میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر دلبرداشتہ طالب علم نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق چھوٹے بھائی کو بچانے کی کوشش میں بڑے بھائی نے بھی دریا میں چھلانگ لگائی۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کو شام ساڑھے 4 بجے کے قریب لائن آف کنٹرول کے قریب چکوٹھی سیکٹر کے گاؤں دھرنگ میں پیش آیا جو دریائے جہلم کے دائیں کنارے پر واقع ہے۔

پولیس کے مطابق  نوجوانوں کی شناخت وقاص اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے بتایا کہ 16 سالہ کاشف میٹرک کے امتحانات میں متعدد مضامین میں فیل ہونے پر شدید پریشان تھا اور اسی وجہ سے اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق کاشف کا بڑا بھائی وقاص جس نے اسے بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگائی، وہ 25 سالہ فوجی سپاہی ہے جو چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا لیکن بدقسمتی سے دونوں ہی دریا میں بہہ گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مقامی رضاکار اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دونوں بھائیوں کی تلاش شروع کر دی۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی رواں ماہ وادی جہلم میں اسی طرح کا ایک واقعہ  پیش آ چُکا ہے۔

15 جولائی کو ساون گاؤں کے عمر عزیر نامی ایک اسکول ٹیچر  نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی تھی اور پھر ان کی لاش دریا میں تقریباً 10 کلومیٹر نیچے کی طرف سے 4 دن بعد ملی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، خاتون پولیس اہلکار کی خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش
  • فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو وادی تیراہ میں فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق مظاہرین کے جنازے کی نہیں
  • بھارت میں الیکشن مہم کے دوران سیاسی رہنما کی صحافی کو رشوت، ویڈیو وائرل
  • امتحان میں فیل ہونے پر طالب علم نے دریا میں چھلانگ لگا دی
  • ٹرمپ پر گالف میں دھوکہ دہی کا الزام، ویڈیو وائرل
  • ہالی وڈ اسٹار وِل اسمتھ کا بیٹا منشیات کا عادی؟ عجیب برتاؤ کی ویڈیو وائرل
  • فیکٹ چیک: سائیکل والے کے چالان کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
  • امریکی ایئرلائن کی پرواز قبل رن وے پر آگ اور دھواں، مسافروں کی ڈرامائی ریسکیو ویڈیو وائرل
  • کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر بہن بھائی پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
  • جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، ویڈیو بیان وائرل