سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں،چوہدری محمد یسین WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام سینی ٹیشن کی نجکار ی کے خلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران سمیت ہزاروں ملازمین نے شرکت کی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین چوہدری محمد یسین،صدراورنگزیب خان،وارث دلیپ،ملک دلشاد،چوہدری منیر،تشکیل جاوید بھٹی،نذیربھٹی،فاروق نور،الیاس طفیل و دیگرعہدیداران نے کہا کہ سی ڈی اے کے ملازمین کی انتھک محنت اور جدوجہد کی وجہ سے اسلام آباد جیسا خوبصورت شہر بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان رکھتا ہے لیکن موجودہ جمہوری حکومت کے دور میں سی ڈی اے جیسے قومی ادارے کے ملازمین سمیت اس شہر کی صفائی وستھرائی کا کام کرنے والے ملازمین کے خلاف سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صورت میں ایسے اقدامات اٹھائے جو اس شہر کے کسی بھی سٹیک ہولڈر کو قبول نہیں اور اس نجکاری کے خلاف ہم سی ڈی اے مزدور یونین کی قیادت اور کارکنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اسلام آباد جیسے خوبصورت شہر کو بلدیاتی اداروں کے حوالے کیا گیا جس کی وجہ سے اسلام آباد جیسا خوبصورت شہر بدصورتی کا نمونہ پیش کرنے لگا،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمن طلعت محمود،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضااور سی ڈی اے ملازمین کی انتھک محنت سے ایک بارپھر یہ شہر سرسبز و شاداب اورروشن آنے لگا ہے اورشہر میں نئے میگاپروجیکٹس شروع ہو چکے ہیں،چوہدری محمد یسین نے کہا کہ سی ڈی اے ایک قومی ادارہ ہے اوراس میں کام کرنے والے پندرہ ہزار محنت کش دراصل پندرہ ہزار خاندان ہیں جو اس شہر کے میزبان ہیں جنہوں نے اس شہر کو بین الاقوامی دنیا کا خوبصورت دارلحکومت بنانے میں اپنا اہم کرداراداکیا،میری سینی ٹیشن میں کام کرنے والی مسیحی برادری پہلے ہی انتظامیہ کی ظالمانہ رویے کا شکار ہے، اس موقع پر ہم وزیر اعظم پاکستان میاں شہبازشریف،چیئرمین سی ڈی اے سے گزارش کرتے ہیں کہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کے حوالے سے جاری ٹینڈرواپس لیا جائے اور محنت کشوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
اگرسینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کا ٹینڈرواپس نہ لیا گیا تو سی ڈی اے مزدور یونین بھرپوراحتجاج کرے گی اورشہر بھر میں ہڑتال کی کال دے گی اس ضمن میں تمام ترذمہ داری سی ڈی اے انتظامیہ پر ہوگی،انھوں نے کہا کہ مزدور یونین نے ہمیشہ مذاکرات پر یقین رکھتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا اہم کرداراداکیا، میراجینامرنا مزدوروں کے لیے اور میں اپنے محنت کش کے حقوق اور ان کے مفادات کے تحفظ کی خاطر کسی بھی آخری حد تک جانے کو تیار ہوں،مظاہرے کے شرکا نے اپنے قائد چوہدری محمد یسین کو یہ یقین دلایا کہ انکی آواز پر ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین اسلام آباد نے کہا کہ

پڑھیں:

پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری

 وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو ویزا چاہیے ہوگا تو 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے گا، وہ پر امن احتجاج میں حصہ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آکر کیا کریں گے، اگر پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے 9 مئی بھی کرکے دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتا اور ڈیل نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بچوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے کب تک پاکستان آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صوبائی وزیر کا تاریخی بنگلے پر قبضہ ناقابلِ قبول ہے، والی سوات کی پوتی ذیب النسا
  • دکی میں کوئلہ کان حادثہ، 3 مزدور جاں بحق
  • پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
  • سبزی فروش کے بیٹے کی محنت رنگ لے آئی؛ والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا
  • سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں، خسارے والے اداروں کی نجکاری، خود نگرانی کرونگا: وزیراعظم
  • غزہ میں قحط کی المناک صورت حال لمحہ فکریہ ہے، حاجی حنیف طیب
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت
  • اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ جائز تھا، فلسطین کا دو ریاستی حل قبول نہیں، ملی یکجہتی کونسل
  • جرگے کی بنیاد پر فیصلے اور قتل جیسے اقدامات کسی صورت قبول نہیں، وزیر صحت بلوچستان بخت کاکڑ
  • غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، چیئرمین سی ڈی اے کا اعلان