اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خیبرپختونخوا کے نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں، ملک بھر کے نوجوانوں کو بیرون ملک 15 لاکھ اور اندرون ملک 16 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے، ڈیجیٹل یوتھ ہب پر 20 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا یوتھ کوآرڈینیٹر کے ڈویڑنل، ضلع اور تحصیل عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، ماضی میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور رانا احسان افضل سمیت ہم سب نے پارٹی میں قربانیوں کی داستان رقم کی، مشکل وقت میں پارٹی قیادت کا بھرپور ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان پارٹی کارکنوں کی عظمت کو سلام ہے، یہ پارٹی کا جھنڈا اٹھا کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے پہلی یوتھ اینڈ انڈولسنٹ پالیسی کا اعلان جلد کریں گے، اس پالیسی سے متعلق ملک بھر کے 25 شہروں کے نوجوانوں سے فارم کے ذریعے تجاویز لیں گے، خیبرپختونخوا کے 6 شہروں سے بھی نوجوانوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے وسیع مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو بیرون ملک 15 لاکھ اور اندرون ملک 16 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ سے اب تک ڈیجیٹل یوتھ ہب پر سوشل میڈیا کے ذریعے 60 ملین نوجوانوں نے رسائی حاصل کی ہے، 20 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں، ملک اور بیرون ملک سے ملازمتیں فراہم کرنے والی ایک ہزار سے زائد کمپنیوں نے ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹریشن کرائی ہے، صوبائی حکومتوں سے مل کر نوجوانوں کو تمام شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے، اس میں خیبرپختونخوا کے نوجوان بھی شامل ہوں گے، خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو تمام وسائل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے 160 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے ذریعے 200 ارب روپے کا بلاسود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان خود کو ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹر کرائیں اور مختلف شعبوں میں وسیع مواقع سے مستفید ہوں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خیبرپختونخوا کے انہوں نے کہا کہ فراہم کریں گے مواقع فراہم نوجوانوں کو کے نوجوانوں کے نوجوان کے ذریعے کے مواقع پارٹی کا

پڑھیں:

بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش میں مسجد کے باہر وقف بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دہشتگردوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مسلمانوں کا پرامن احتجاج اب جرم بنتا جا رہا ہے، مودی حکومت میں اقلیتوں کی آواز کو دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش میں مسجد کے باہر وقف بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دہشتگردوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔ یوپی پولیس نے متنازع وقف بل پر آواز اٹھانے والے 50 سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو یوپی پولیس نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا جب کہ  مظاہرین کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ بل کی مخالفت میں سیاہ پٹیاں باندھنے پر بھی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کی دھمکی دی گئی۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے اقلیتوں کی آواز دبانا اپنی پالیسی بنا لی ہے۔ احتجاج روکنے کے لیے دھمکیاں، مقدمات اور تشدد جیسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ جمہوریت کی نفی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملازمین کو کم سے کم اجرت 37 ہزار نہ دینے والوں کی گرفتاریاں
  • 48 فیصد نوجوانوں نے سوشل میڈیا کو ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا
  • اسلحہ لائسنس کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
  • ہمارا مشن ہے ہر گھر کی دہیلیز پر طبی خدمات فراہم کریں، وفاقی وزیر صحت
  • بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم
  • پنجاب میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے: ملک احمد خان بھچر
  • مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ
  • نہروں کا مسئلہ رانا ثناکا شرجیل پھر رابطہ ‘ اسحاق دار کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ 
  • نوجوان جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات ،قانون سازی میں حصہ لیں:محمد احمد خان