فلم اچھی نہیں لگی، ابراہیم علی خان دادی شرمیلا ٹیگور کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اپنی پہلی فلم کے ذریعے دادی شرمیلا ٹیگور کو متاثر نہ کرسکے۔
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے حال ہی میں اپنے پوتے ابراہیم علی خان کی پہلی فلم ’نادانیاں‘ کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے کہا ہے انہیں فلم پسند نہیں آئی۔
شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ کوشش اچھی تھی، مگر فلم متاثرکن نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلم میں ابراہیم کی کارکردگی میں کوشش نظر آتی ہے، لیکن بطور مجموعی فلم انہیں متاثر نہیں کر سکی۔
ایک یوٹیوب انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم اس فلم میں بہت خوبصورت لگے اور انہوں نے محنت کی، لیکن فلم میں کوئی خاص بات نظر نہیں آئی۔ شرمیلا ٹیگور نے مزید کہا کہ اس قسم کی آرا عام طور پر کھلے عام نہیں دی جاتیں، تاہم ایمانداری سے بات کی جائے تو فلم کی کوالٹی بہتر ہو سکتی تھی۔
واضح رہے کہ ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’ نادانیاں‘ کو شائقین نے بھی زیادہ پسند نہیں کیا، اور فلم میں ابراہیم اور خوشی کی اداکاری پر شدید تنقید بھی کی گئی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ابراہیم علی خان شرمیلا ٹیگور فلم میں
پڑھیں:
شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔
واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔