وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ صرف پاکستانی عازمین حج ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے قریباً 3 لاکھ عازمین حج سعودی عرب نہیں جا سکیں گے۔

کراچی میں حاجی کیمپ میں پریس کانفرنس میں سردار محمد یوسف نے بتایا کہ ملک بھر میں عازمین حج کی تربیت کا عمل جاری ہے، عازمین کی مکمل تربیت بہت ضروری ہے۔ امسال سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کا فریضہ ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: پرائیویٹ حج اسکیم: اس سال کتنے عازمین حج پر جائیں گے؟

سردار محمد یوسف نے کہا کہ تمام عازمین مکمل تیاری کے ساتھ سفر حج پر جائیں۔ عازمین حج کے لیے بہت بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ عازمین کو مکہ، مدینہ اور مشاہیر میں مکمل سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔ عازمین کو مکہ اور مدینہ میں ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم ہوں گی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہا کہ مکہ اور مدینہ میں عازمین کے لیے خوراک اور صحت کا مکمل انتظام ہوگا۔ کراچی سے سرکاری اسکیم کے تحت 21 ہزار عازمیں جائیں گے، کراچی سے روڈ ٹو مکہ کی سہولت فراہم ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج 2025 وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سردار محمد یوسف محمد یوسف نے کے لیے

پڑھیں:

حج کے خواہشمند 67 ہزار افراد کا معاملہ مزید لٹک گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حج کے خواہش مند 67 ہزار افراد کا معاملہ لٹک گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے الزام لگایا ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز نے عدالت جا کر وقت ضائع کیا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا پورٹل بند ہو چکا، اب وہ مزید عازمین کو اجازت دینے پر آمادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نجی حج عازمین میں سے 23ہزار 620 کی کلیئرنس ہو چکی ہے، اس میں سے 13 ہزار افراد حکومت کی کوششوں کی وجہ سے حج کر سکیں گے، جن عازمین نے ادائیگی طریقہ کار کے مطابق سعودی حکام کو کی ہے، ان کی رقم واپس ہو جائے گی۔ وزارت مذہبی امور نے الزام لگایا ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز نے عدالت جا کر وقت ضائع کیا۔ 
ادھر حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر خان نے کہا کہ حکومت نے پچھلے سال اپنا سرکاری حج کا کوٹہ پورا نہیں کیا، اس سال وہ اپنا کوٹہ پورا کرنے میں مصروف رہی، اس کے بعد ہمیں اشتہار چلانے کی اجازت دی،اس لئے ہمیں تاخیر ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد سے بات کریں تو معاملہ حل ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال 10 ہزار حج کوٹہ ملنے کے باجود پرائیویٹ حج سکیم کے 67 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی سعادت سے محروم ہو جائیں گے۔
10ہزار کا کوٹہ ملنے کے بعد نجی سکیم کے عازمین حج کی تعداد 24 ہزار ہوگئی اور مزید 67 ہزار کی بکنگ کی جاچکی ہے جبکہ حج آرگنائزرز نے 70کروڑ ریال سعودی عرب بھجوادیے۔
مزید برآں حج کوٹے کے لئے وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل بھی کردی گئی ہے اور پاکستان کا کل حج کوٹہ 179210 ہے۔اس میں سے نصف کوٹہ 89605 سرکاری سکیم کا ہے اور 89605 پرائیویٹ حج سکیم کا ہے، حج سروسز کے ایگریمنٹس اور ادائیگیاں شیڈول کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے سعودی حکومت نے پرائیویٹ حج سکیم کے صرف 14ہزار عازمین حج کی پیمنٹس قبول کیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو فون کیا جس کے نتیجے میں سعودی حکومت نے مزید 10 ہزار عازمین کو اجازت دے دی۔وزارت مذہبی امور نے یہ 10 ہزار کا کوٹہ حج آرگنائزر کی تنظیم ہوپ کو دے دیا۔

خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حج آپریشن کس نے ڈی ریل کیا؟سینیٹ قائمہ کمیٹی، انکوائری کمیٹی بنا دی
  • وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
  • 67 ہزار پاکستانی حج سے کیوں محروم رہیں گے؟ وجہ سامنے آگئی
  • پاکستان سے 67 ہزار سے زائد عازمین کا حج رقم ادائيگی کے باوجود کھٹائی میں پڑ گیا
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں
  • حج کی سعادت کا خواب! خواہشمند پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی
  • پرائیویٹ اسکیم میں بدانتظامی، رقوم واپس ملنے کے باوجود ہزاروں لوگ حج نہیں کرپائیں گے
  • دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے
  • حج کے خواہشمند 67 ہزار افراد کا معاملہ مزید لٹک گیا
  • ادائیگی کے باوجود 67 ہزار پاکستانیوں کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ