“خراب فارم؛ بابراعظم کو اَنا چھوڑنا پڑے گی”
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بابراعظم کو بیڈ پیچ سے نکلنے کیلئے قیمتی مشوروں سے نواز دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام جوش جگا دے میں گفتگو کرتے ہوئے ایشین بریڈمین و سابق کپتان ظہیر عباس اور یونس خان انھیں اس مشکل وقت سے نکلنے کی اہم مشورے دیے۔
سابق کپتان ظہیر عباس نے کہا کہ بابر اعظم کو موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے اَنا ترک کرنی ہوگی، انہیں سینئر کھلاڑیوں سے مشورہ لینا چاہیے، مجھے یاد ہے کہ سابق بھارتی بیٹر اظہرالدین نے 1989-90 کے دورئہ پاکستان میں مجھ سے رائے لی تھی، وہ رنز بنانے میں ناکام ہورہے تھے، میں نے انھیں بیٹنگ گرپ بدلنے کا مشورہ دیا تھا جس سے کارکردگی میں بہتری آئی اور اعتماد بحال ہوا۔
انہوں نے بابراعظم کی بیٹنگ تکنیک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نوٹ کیا کہ حالیہ میچز میں وہ جلد بازی میں شاٹس کھیلتے ہوئے آئوٹ ہورہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کریز پر سیٹ ہونے میں ناکام ہیں، وہ تکنیکی مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور سینئرز کی رہنمائی حاصل کریں تاکہ دوبارہ پرانی فارم میں واپس آ سکیں۔
سابق کرکٹر یونس خان نے پر کہاکہ ہر بڑے کھلاڑی کے کیریئر میں مشکل وقت آتا ہے، بابراعظم بھی اس وقت بیڈ پیچ سے گزر رہے ہیں، وہ ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، ایسے میں ہر کسی کا ان کو مشورے دینا درست رویہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی کو بیڈ پیچ سے نکلنے کیلئے توانائی اکٹھی کرنا ہوتی ہے، سب سے ضروری یہ ہے کہ اپنی بنیادی کرکٹ پر واپس جائے، ہم پر بھی بیڈ پیچ آیا، کوچز نے رہنمائی کی اور ہم اس وقت سے نکل آئے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ابھی پی ایس ایل میں کافی میچز باقی ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ بابر فارم میں واپس آئیں گے اور پشاور زلمی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سے نکلنے کی کہا کہ
پڑھیں:
بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف 19اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔بابر اعظم 68 ‘ کپتان سلمان علی آغا 33 اور صاحب زادہ فرحان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے دو‘دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں پر 139رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں ڈی کاک اور اگلی گیند پر پریٹوریس کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین بھیجا۔ ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 ‘ کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ‘ڈیبیو کرنے والے سپنر عثمان طارق اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بابراعظم کو میچ اور فہیم اشرف کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔