حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف مقرر کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت 11.2 فیصد ہدف رکھا گیا ہے ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی کا تخمینہ لگا کر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیلئے ٹیکس وصولیوں کا نیا ہدف طے کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تفصیلات طے پا چکی ہیں دستیاب معلومات کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 10.

6 فیصد رکھا گیا تھا جس کے قریب پہنچنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب آئندہ مالی سال کیلئے اس تناسب کو مزید اعشاریہ پانچ فیصد بڑھایا جائے گا تاکہ مجموعی معاشی استحکام حاصل کیا جا سکے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب تقریباً 10.8 فیصد تک پہنچ چکا ہے جو کہ گزشتہ اہداف کے مقابلے میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ بھی طے ہوا ہے کہ قرض پروگرام کی شرائط کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بتدریج بڑھا کر 13 فیصد تک لایا جائے گا جس کیلئے ہر سال تھوڑا تھوڑا اضافہ کیا جائے گا تاکہ معیشت پر اضافی بوجھ نہ پڑے ایف بی آر کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل اجلاسوں کے دوران آئندہ بجٹ کے اہداف پر تفصیلی بات چیت جاری ہے اور ان اہداف کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد ہی قرض پروگرام کی دوسری قسط منظوری کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے پیش کی جائے گی جس کے بعد فنڈز کی فراہمی ممکن ہو سکے گی

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آئندہ مالی سال جائے گا

پڑھیں:

حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدانے والوں کیلئے خوشخبری

وقاص احمد:   چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے خاتمے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد فوری طور پر اطلاق کیا جائے گا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے پراپرٹی خریدنے پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور خریداروں کو ریلیف دینا ہے۔

پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راشد محمود لنگڑیال کے مطابق فائلرز کے لیے 3 فیصد ایف ای ڈی ختم کی جا رہی ہے۔ لیٹ فائلرز پر عائد 5 فیصد ایف ای ڈی کا بھی خاتمہ ہوگا۔
اس کے علاوہ نان فائلرز پر لاگو 7 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پراپرٹی کی خریداری کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی یعنی تمام اقسام کی پراپرٹی خریدنے والوں کو اس فیصلے سے فائدہ حاصل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بڑی خبر! مزید یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ، کن ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟
  • قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
  • حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدانے والوں کیلئے خوشخبری
  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
  • امریکا کا ایشیائی ممالک کی سولر مصنوعات پر 3521 فیصد ٹیکس کا اعلان
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو پیشگوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو پیشگوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کی پیشگوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی  
  • ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی