Nawaiwaqt:
2025-04-25@08:25:28 GMT

عینا آصف نے شادی سے متعلق اپنا مؤقف واضح کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

عینا آصف نے شادی سے متعلق اپنا مؤقف واضح کر دیا

اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل عینا آصف نے ایک حالیہ مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ان کی شادی کی عمر نہیں ہے اور وہ پچیس یا چھببیس سال کی عمر کے بعد ہی شادی کے بارے میں سوچیں گی مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے ان سے شادی سے متعلق خیالات پوچھے تو عینا آصف نے شرماتے ہوئے اپنے ساتھ بیٹھے اداکاروں ثمر جعفری اور ابوالحسن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ شادی پر بات کر سکتے ہیں کیونکہ ابھی ان کی عمر نہیں ہوئی ندا یاسر نے وضاحت کی کہ وہ صرف ان کے خیالات جاننا چاہتی ہیں شادی کروانا مقصد نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ عینا نے اپنا وزن کم کر لیا ہے اور اب وہ زیادہ سمارٹ دکھائی دیتی ہیں اس پر بھی وہ کیمرے کے سامنے شادی جیسے موضوع پر بات کرنے سے کترائیں تو عینا نے کہا کہ ابھی انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں سوچا اور ان کی عمر شادی کے فیصلے کے لیے مناسب نہیں ہے وہ دس سال بعد اس بارے میں سنجیدگی سے غور کریں گی لیکن زندگی میں کچھ بھی اچانک ہو سکتا ہے اس سے قبل جنوری دو ہزار چوبیس میں بھی عینا آصف نے ایک انٹرویو میں یہی کہا تھا کہ وہ صرف پندرہ برس کی ہیں اور نویں جماعت میں پڑھتی ہیں اس وقت ان کا فوکس صرف کیریئر پر ہے اور وہ اٹھارہ سال کی عمر کے بعد ہی شادی سے متعلق سوچنا شروع کریں گی اب انہوں نے اپنی رائے میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پچیس یا چھببیس سال کی عمر کے بعد ہی اس بارے میں سنجیدہ ہوں گی

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی عمر

پڑھیں:

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم اعلیٰ سندھ نے نہروں کی تعمیر کے حوالے سے اپنا موقف وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیا۔

وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں فریقین نے متنازع نہروں کے معاملے پر ایک دوسرے کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، وزیر اعظم اور مراد علی شاہ کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے کنالز سے متعلق تحفظات رکھے، ملاقات میں سندھ کے وزیر جام خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم کی ملاقات میں ماہرین آبپاشی بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کومل عزیز کی زندگی کا سب سے بڑا خوف کیا ہے، اداکارہ نے بتا دیا
  • عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
  • اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی
  • ترک انفلوئنسر کے ماریا بی پر سنگین الزامات، پاکستانی ڈیزائنر نے بھی اپنا مؤقف دے دیا
  • ندا یاسر کا لائیو شو میں بڑا اعتراف، ساتھی اداکارہ کی شادی سے متعلق خبر جھوٹی تھی؟
  • وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
  • چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد ممکن ہے، امریکی صدر
  • جج کے چیمبر سے آلہ جاسوسی کی برآمدگی کی خبرورں پر سپریم کورٹ کا مؤقف
  • ’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟
  • امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط