ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ؟ رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ؟ رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ سات، سالانہ بنیادوں پر شرح میں دو اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 18 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.
رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1666 روپے سے کم ہو کر 1626 روپے ہو گئی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2330 روپے میں دستیاب تھا۔ادارہ شماریارت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ زندہ مرغی کی قیمت 55 روپے کمی کے ساتھ 438 روپے فی کلو رہی، گزشتہ ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 49 پیسے فی کلو کمی ہوئی۔ ایل پی جی سلنڈر 30 روپے سستا ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 16 روپے کمی کے ساتھ 55 روپے فی کلو دستیاب رہے، پیاز کی قیمت 6 روپے کمی کے ساتھ 52 روپے فی کلو رہی، لہسن 42 روپے کمی کے ساتھ 430 روپے فی کلو دستیاب رہا، گرمی کی شدت کے باوجود انڈوں کی قیمت کم نہ ہو سکی۔ انڈوں کی قیمت 234 روپے فی درجن برقرارہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دال مسور، دال ماش، گھی اورکیلا سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہے، مہنگی ہونے والی اشیا میں دال چنا کی قیمت 3 روپے فی کلو بڑھ گئی، چھوٹے گوشت کی قیمت دو ہزار روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چھوٹا گوشت 2012 روپے اور بڑا گوشت 1088 روپے فی کلو دستیاب ہے، تازہ دودھ، چاول، دال مونگ ، سیگریٹ سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد کا درجہ حرارت 33 سے 35، کوئٹہ 24 سے 26، لاہور 40 سے 42، کراچی 41 سے 43، پشاور 35 سے 37، گلگت 22 سے 24 اور مظفر آباد کا درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
آج ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 44، چھور، لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میر پور خاص اور شہید بینظیر آباد میں 43 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔