ٹرانسپورٹرز ہڑتال، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے فوری مداخلت کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کے مطابق ہڑتال سے معیشت کو شدید نقصان ہوگا اور تجارتی اعتماد کو دھچکا لگے گا، جس سے پاکستان کا ایک قابلِ بھروسہ تجارتی شراکت دار ہونے کا تاثر بھی متاثر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا۔ کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے، جس کے باعث ملکی تجارت مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی سامان فیکٹریوں میں پھنس گیا ہے، کیونکہ ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں، جبکہ درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکی ہوئی ہیں اور نقل و حمل بند ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جاری ہڑتال سے قابلِ تلف پھلوں اور سبزیوں کی برآمد خطرے میں پڑ جائے گی، اور سندھ میں پیاز کے کاشتکاروں کو بھی شدید نقصانات اٹھانے پڑیں گے۔ جاوید بلوانی نے کہا کہ ہڑتال سے معیشت کو شدید نقصان ہوگا اور تجارتی اعتماد کو دھچکا لگے گا، جس سے پاکستان کا ایک قابلِ بھروسہ تجارتی شراکت دار ہونے کا تاثر بھی متاثر ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صنعتوں کو خام مال نہ ملنے کی وجہ سے پیداوار میں کمی ہوگی، جبکہ کاروبار پر ڈیمرج اور ڈیٹینشن چارجز کا اضافی بوجھ بھی پڑے گا، جو کہ ڈالرز میں لگنے والے چارجز کی صورت میں زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ڈالے گا۔
 
 جاوید بلوانی نے کہا کہ دنیا امریکی ٹیرف کے اعلان کے بعد سے ٹریڈ وار میں مصروف ہے، اور پاکستان ہڑتال کے باعث یرغمال بن چکا ہے، حکومت کی خاموشی اور بے عملی پر کاروباری طبقہ شدید مایوسی کا شکار ہے۔ جاوید بلوانی نے خبردار کیا کہ ہڑتال کے نتیجے میں کاروبار کی بندش، بیروزگاری اور سرمایہ کاری کا نقصان ہوگا۔ کراچی چیمبر نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے فوری مذاکرات اور مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر کراچی چیمبر کے مطابق بندرگاہوں پر پھنسے کنسائمنٹس کی ہنگامی بنیادوں پر کلیئرنس ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہڑتال جاری رہی تو تجارتی نقصان ناقابلِ تلافی ہوگا، وزیراعظم سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی اپیل کرتے ہیں۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جاوید بلوانی کراچی چیمبر نے کہا کہ
پڑھیں:
نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
کراچی:نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر کھیل سمیت انتظامی معاملات دیکھنے والے تمام محمکوں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی عارف سعید اور خٓالد محمود جبکہ فاطمہ لاکھانی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی کریں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 سے 13 دسمبر کو نیشنل گیمز کرانے کا اعلان کررکھا ہے، اجلاس میں نیشنل گیمز کی تیاریوں اور شیڈول پر مشاورت ہوگی اور اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔