Islam Times:
2025-04-25@02:38:09 GMT

گنداواہ، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی برآمد

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

گنداواہ، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی برآمد

متعدد تنظیموں کیجانب سے جھل مگسی میں فلسطین اور پاراچنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کی تحصیل گنداواہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا اہتمام مرکزی امام بارگاہ نقویہ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جھل مگسی، معرفت فاؤنڈیشن گنداواہ اور المہدی اسکاؤٹس کے اشتراک سے کیا گیا۔ ریلی کا آغاز مرکزی امام بارگاہ نقویہ سے ہوا جو پُرامن طریقے سے شاہی بازار تک پہنچی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے اور مظلومین فلسطین کی حمایت میں تحریریں درج تھیں۔ ریلی میں بچوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔ ریلی میں  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلوچستان کے سابقہ صوبائی صدر اور قم کے طالب علم سید امانت نقوی، مجلس علماء مکتب اہلبیت کے ضلعی صدر مولانا علی نواز عرفانی اور معرفت فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری مولانا سعید احمد سعیدی نے خطاب کیا۔

مقررین نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین محض ایک سرزمین نہیں بلکہ مزاحمت، مقاومت مظلومیت اور آزادی کا استعارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری، خصوصاً مسلم  ممالک کو فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی کھلی جارحیت اور امریکہ و دیگر ممالک کی انسانی حقوق کی پامالی پر خاموشی اختیار کرنا بھی ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ ریلی کے دوران فضاء مسلسل "اللہ اکبر"، "لبیک یا حسین"، "لبیک یا اقصیٰ"، "مرگ بر اسرائیل"، " مرگ بر امریکہ" اور "فلسطین زندہ باد"  کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر پاراچنار کے مومنین کے حق میں بھی آواز بلند کی گئی جہاں 8 ماہ سے راستے بند کرکے 7 لاکھ انسانوں کو محصور کیا گیا ہے۔  اشیاء خوردونوش اور ادویات کے نہ ملنے کی وجہ سے آئے دن راستوں کی بندش سے اموات ہو رہی ہیں لیکن ریاست کی خاموشی قابلِ تعجب ہے۔ شرکاء نے یہ عزم ظاہر کیا کہ جب تک فلسطینی عوام پر ظلم جاری ہے اور کہیں پر بھی انسانوں پر ظلم ہوگا ان کے حق میں اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینی عوام

پڑھیں:

پیر پگارا کا افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی، حر جماعت کو دفاع وطن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت

کراچی:

حر جماعت کے روحانی پیشوا اور ممتاز سیاسی شخصیت پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پوری حر جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تیار رہیں۔

اپنے ایک اہم بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نازک موقع پر نہ صرف حر جماعت بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

پیر صاحب پگارا نے زور دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔

پیر پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور ملک کو امن و استحکام عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • پیر پگارا کا فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار، حر جماعت کو دفاع کیلئے تیار رہنے کا حکم
  • اہل غزہ سے یکجہتی پرسوں دیہات، گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہئیں: حافظ نعیم 
  • پیر پگارا کا افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی، حر جماعت کو دفاع وطن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
  • فضل الرحمٰن کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور، کراچی، کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان
  • صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری،وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید
  • جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • فلسطین سے اظہار یکجہتی کے نام پر انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے غلط ہیں: سیاسی جماعتوں میں اتفاق
  • غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی