پنجاب حکومت نے کسی کو جیل میں ملاقات سے نہیں روکا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست انکی جماعت ہی جیل حکام کو دیتی ہے، ہفتے میں 2 دن جمعرات اور منگل کو ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا کسی کو ملاقات سے روکنے میں کوئی عمل دخل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے پر کسی کو نہیں روکا، جیل رولز کے مطابق قیدیوں سے اہلخانہ کی ملاقات جمعرات کے روز ہوتی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست انکی جماعت ہی جیل حکام کو دیتی ہے، ہفتے میں 2 دن جمعرات اور منگل کو ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا کسی کو ملاقات سے روکنے میں کوئی عمل دخل نہیں، اپنی جماعت کی اور آپس کی لڑائیاں سڑکوں پر مت لڑیں، علیمہ خان سے انکے بھائی کی پارٹی کے لوگوں کو مسئلہ ہے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خود ہی ملاقاتیوں کی فہرست سے ایک دوسرے کے نام نکالتے ہیں پھر ملبہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں، ہفتہ وار فرمائشی گرفتاریاں اور فوٹو سیشن اڈیالہ جیل کے باہر کرنے کی بجائے کہیں اور کرلیا کریں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ خود ہی پولیس کی وین میں بیٹھتے پھر خود ہی اگلے چوک میں اتر جاتے ہیں، ان کی جانب سے خبروں میں رہنے کے لیے تھرڈ کلاس پولیٹیکل سٹنٹ کئے جاتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو ملاقات کسی کو
پڑھیں:
مراد شاہ کو پنجاب کے کسانوں کی فکر زیادہ، سندھ میں گندم کی سرکاری قیمت مقرر کی؟ عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی و خوشحالی دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہے۔ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں کی فکر کم اور پنجاب کے کسانوں کی فکر زیادہ ہے۔ پنجاب کے کسانوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے پنجاب کی قیادت مکمل طور پر متحرک ہے اور یہاں کے کسانوں کا وارث خود پنجاب ہے۔ عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ "کیا سندھ میں کاشتکار موجود نہیں؟ کیا سندھ حکومت نے گندم کی سرکاری قیمت مقرر کی ہے؟ کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خرید لی ہے؟"ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت گزشتہ 16 سال سے سندھ میں برسرِاقتدار ہے، لہٰذا وہ پہلے اپنی کارکردگی پر نظر ڈالیں اور عوام کو اس کا حساب دیں۔ مریم نواز نے صرف ایک سال میں پنجاب کے کسانوں کو 110 ارب روپے کے تاریخی پیکجز دئیے ہیں، جن میں کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم اور سپر سیڈر جیسے جدید آلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور گندم کے لیے 15 ارب روپے کا خصوصی پیکج بھی فراہم کیا گیا ہے۔ پنجاب میں رواں سال ریکارڈ گندم کی پیداوار ہوئی ہے اور آئندہ سال اس سے بھی زیادہ فصل متوقع ہے۔ "مراد علی شاہ پنجاب کو سندھ سے ملانے والی مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔"