بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی، اسکردو گلگت کی 12 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
بالائی علاقوں میں خراب موسم کی وجہ سے اسکردو اور گلگت کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 603، 604 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد سے اسکردو قومی ایئر کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
موسمی خرابی کے پیشِ نظر ملک کے بالائی علاقوں کے لیے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
اسکردو کے لیے پروازیں پی کے 455، 456، 453، 454، 451، 452 آج آپریٹ نہیں ہوں گی۔
اسلام آباد سے اسکردو کی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی اے 251، 252 تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق شدید موسمی خرابی کی وجہ سے متوقع طور پر کل بھی بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہو گا۔
موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے اسلام آباد کی 22 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ اسکردو میں بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم انتہائی ناخوش گوار ہے اور یہاں درجۂ حرارت دن میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ بالائی علاقوں کی وجہ سے
پڑھیں:
سعودی کم خرچ ایئر لائن نے لاہور کے لیے پروازیں شروع کر دیں
سعودی عرب کی کم خرچ ایئر لائن فلائی ایڈیل نے لاہور کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔نئی دو مرتبہ ہفتہ وار پروازوں کے آغاز کے ساتھ، فلائی ایڈیل کی سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مجموعی پروازیں ہفتے میں 18 مقررہ خدمات تک پہنچ گئی ہیں۔ ان پروازوں میں کراچی، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ بھی شامل ہیں جو اس سال متعارف کرائی گئی تھیں۔