عمران خان سرخرو ہوں گے، کبھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
عمران خان سرخرو ہوں گے، کبھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا ہے کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریک انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی زرتاج گل
پڑھیں:
عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور:ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو مسترد کرنے کا 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق 2 رکنی بینچ نے ضانت کی 8 درخواستیں مسترد کردیں۔
فیصلے کے مطابق تمام مقدمات ممنوع جرائم اور ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہین۔ کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ٹرائل کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک ٹیسٹ،فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی ہے۔
عدالت کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ بظاہر بانی پاکستان تحریک انصاف نے انویسٹی گیشن پراسس میں تعاون نہیں کیا۔ بانی پی ٹی آئی کی تمام درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش عدالت میں ہوئے تھے جب کہ عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔