اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہفتہ کو دوپہرہ 12 بجے کےبعد زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دفاتر اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔
(جاری ہے)
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی ،پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ ، مردان، دیر بالا، ہری پور، خان پور، ٹیکسلا ، چنیوٹ،خیبر، شرقپور، پنڈ دادن خان، فیصل آباد، گلگت بلتستان ، نوشہرہ ،چارسدہ،بھکر ، میانوالی اور خوشاب سمیت دیگر مختلف شہروں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 94 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلہ کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی قسم کےن جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد
پڑھیں:
کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے مومن آباد اور ملیر سٹی پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے ایرانی کیمپ کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو گل محمد کو زخمی حالت میں اس کے ساتھی عرفان سمیت گرفتار کرلیا۔
ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، چلیدہ خولز ، 4 موبائل فونز ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
مومن آباد پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال جبکہ اس کے ساتھی کو تفتیش کے تھانے منتقل کر دیا۔
دریں اثنا ملیر سٹی پولیس نے شاہراہ بھٹو پر شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت شاہجہاں ولد شوکت کے نام سے کی گئی۔
جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔
گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔
مومن آباد اور ملیر سٹی پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔