پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 ای میں خونی واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے والے بزرگ شہری کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔ ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے کی گئی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی جائے وقوعہ کے قریب ہی گلی کا رہائشی تھا اور نماز پڑھنے جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران متوفی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا، جبکہ پولیس واٹر ٹینکر کے مالک اور ڈرائیور کا پتہ چلانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر

پڑھیں:

کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی، کیا درجہ حرارت بڑھے گا؟

کراچی:

شہر قائد میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آگئی جبکہ  بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آئندہ دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چلاس: تاریخی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کا ٹریک بند ہوگیا
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی، کیا درجہ حرارت بڑھے گا؟
  • اسلام آباد کی سڑکوں پر رنگ برنگ غبارے بیچنے والے بزرگ کی دلگداز کہانی
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار
  • شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
  • کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی