اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں موسم کے تیور بدلنے لگے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ اسلام آباد میں بارش شروع ہوچکی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ اوردیگرعلاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ،بالائی خیبرپختونخوا کےعلاقے چترال، دیر، سوات، مانسہرہ سمیت کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 سے 8 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں سیلاب کا بھی اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
مزیدپڑھیں:دولہے کے ساتھ انوکھا فراڈ، دلہن کی جگہ ساس سے شادی کرا دی گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات اسلام آباد ژالہ باری

پڑھیں:

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں جاری، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں جاری، رین ایمرجنسی نافذ (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پی ایم ڈی میں 40 ملی میٹر، شمس آباد میں 20 ملی میٹر اور پیر ودھائی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا میں، خاص طور پر سیدپور کے مقام پر، صرف ایک گھنٹے میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نالہ لئی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور فی الحال پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 5 فٹ تک بلند ہوئی، تاہم بارش رکنے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہو کر دوبارہ 5 فٹ پر آ گئی ہے۔

ایم ڈی واسا نے بتایا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارہ مکمل طور پر تیار ہے اور تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ میں ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر نشیبی علاقوں کا رخ نہ کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر واسا کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمظفرگڑھ: لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی مظفرگڑھ: لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیڈلائن سے ایک ہفتہ قبل تجارتی معاہدے پر مفاہمت طے پاگئی روانڈا اور پاکستان نے بحرانوں کا مقابلہ کیا, ہمسایوں کی جارحیت کا دندا ن شکن جواب دیا, مشاہد حسین سید کا روانڈا کے 31... عمران خان سے نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں نہ وہ ملنے اڈیالہ جیل جارہے ہیں، عرفان صدیقی ایران کی پاکستان کی سفارتی حمایت کی ستائش، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی کا مطلع ابرآلود، بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان
  • اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، موسمیات
  • اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد سی ڈی اے کا ہنگامی آپریشن جاری
  • اسلام آباد میں شدید بارش و ژالہ باری کے بعد ایمرجنسی آپریشن شروع
  • محکمہ موسمیات کی آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا
  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں جاری، رین ایمرجنسی نافذ
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں جاری، رین ایمرجنسی نافذ