ایاز لطیف پلیجو(فائل فوٹو)۔

بدین میں کینالز منصوبے کے خلاف قومی عوامی تحریک نے ریلی نکالی۔ 

ریلی سے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے۔

نہریں نکال کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جارہا ہے، ایاز لطیف پلیجو

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ نہریں نکال کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جارہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نئی نہریں نکالنے کی سمری پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط نہیں کیے تھے، موجودہ صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر نئی نہروں کے منصوبے کو رد کرتے ہيں۔

اياز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ چولستان ميں 6 کینالز نکالنے سے سندھ کا پانی بند ہوجائے گا۔ 

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا قائدین کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان

اجلاس میں کہا گیا کہ قائدین کی رہائی اور لینڈ ریفارم ایکٹ کے حوالے سے احتجاجی تحریک کی حکمت عملی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع پیمانے پر مشاورت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ہنگامی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا، اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار نوجوانوں عرفان آزاد اور منظر مایا کے مزید سات دن کے ریمانڈ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ حکومت مظالم سے باز آئے اور نوجوانوں کو انتقام کا نشانہ بنانے اور انتشار کی طرف دھکیلنے سے باز رہے، جے آئی ٹی کے بعد مزید ریمانڈ کا مقصد نوجوان کارکنوں کو ذہنی و جسمانی ازیت دینا ہے، حکمران یاد رکھیں کہ انکو ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑے گا، عوامی ایکشن کمیٹی اپنے قائدین اور ایک ایک کارکن کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ قائدین کی رہائی اور لینڈ ریفارم ایکٹ کے حوالے سے احتجاجی تحریک کی حکمت عملی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع پیمانے پر مشاورت جاری ہے۔ پوری قوم نے متفقہ طور پر لینڈ ریفارمز بل کو عوامی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کیا ہے، پوری قوم عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کے انتظار میں ہے، اب پوری قوم یک زبان ہو کر نکلے گی اور حکمرانوں کے عوام دشمن اقدامات اور عوامی قیادت پر کئے گئے ایک ایک ظلم کا حساب لے گی۔ اجلاس میں رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت تیز کرنے اور ملاقاتوں کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی اور تمام اضلاع کی قیادت اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • لینڈ ریفارمز بل پر اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیو ایم اندر سے ہمارے ساتھ ملی ہوئی ہیں، پیپلزپارٹی
  • عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا قائدین کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان
  • کوہاٹ، دریائے سندھ میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی
  • کوہاٹ: دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے
  • کوہاٹ: دریائے سندھ میں کشتی ڈوب گئی، 7 افراد کو بچا لیا گیا، 2 کی تلاش جاری
  • کوہاٹ: دریائے سندھ خوشحال گڑھ کے مقام پر مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی
  • بانی پی ٹی آئی پر کوئی کیس نہیں ، بے گناہ جیل میں ڈالا گیا: گنڈاپور
  • پیپلز پارٹی سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے: پرویز اشرف 
  • پیپلز پارٹی نے غنڈہ گردی کی، سندھ میں کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کرسکتا، اسد قیصر
  • صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار پھیلے گا، پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار روک نہیں سکے گی: بلاول