شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
بھارتی خوبرو سپر اسٹار، اداکارہ و کاروباری شخصیت ایشوریا رائے نے اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کیا ہے جس میں ان کی بیٹی آرادھیا بھی ہیں۔
بالی ووڈ انڈسٹری کی یہ خوبصورت جوڑی اکثر اوقات ہی علیحدگی اور طلاق جیسی خبروں میں گھری رہتی ہے، ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ نے ان تمام خبروں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔
ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن جو بالی ووڈ کے سب سے باوقار جوڑوں میں سے ایک ہیں، نے 20 اپریل 2025ء کو اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ منائی۔
View this post on InstagramA post shared by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb)
2007ء میں شادی کرنے والے جوڑے نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی فیملی تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو خوبصورت تحفہ دیا ہے۔
ایشوریا رائے کی تصویر میں ان کے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی آردھیا کو خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ روز شیئر کی گئی ایشوریا رائے کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے پیار اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ابھیشیک اور ایشوریا کے آئندہ پروجیکٹس پر ایک نظر
ابھیشیک بچن آخری بار فلم بی ہیپی میں نظر آئے تھے اور ان کی آئندہ فلم اکشے کمار کے ساتھ ہاؤس فل 5 ہو گی۔
ایشوریا رائے کو آخری بار تیلگو فلم پونیئن سیلوان: II میں دیکھا گیا تھا۔
ایشوریا رائے نے 2024ء کے کانز فلم فیسٹیول میں آرادھیا کے ساتھ شرکت کر کے خوب توجہ حاصل کی تھی۔
شائقین اب اس سال بھی ایشوریا کو کانز فیسٹیول میں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ
پڑھیں:
اسلام آباد ایئرپورٹ پر لاوارث سامان 560 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھ ماہ تک غیر دعویٰ شدہ رہنے والا سامان صرف 560 روپے میں خریدا جاسکتا ہے، بشرطیکہ لوگ آن لائن فراہم کردہ لنک پر رجسٹریشن کریں۔
تاہم حقائق کی جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے۔
یہ دعویٰ سب سے پہلے ’’ایئرپورٹ اناؤنسمنٹس/ISB‘‘ نامی فیس بک پیج پر 20 جون کو شیئر کیا گیا۔ اس پوسٹ میں کہا گیا کہ ہر سال ایئرپورٹ پر درجنوں سوٹ کیس بغیر کسی دعوے کے رہ جاتے ہیں اور پالیسی کے مطابق اگر چھ ماہ تک کوئی دعویٰ نہ کیا جائے تو یہ بیگز عوام کو محض 560 روپے فی بیگ کے حساب سے دیے جاسکتے ہیں۔
اس کے ساتھ لوگوں کو ایک ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی دعوت بھی دی گئی تھی۔ یہ پوسٹ مختلف واٹس ایپ گروپوں میں بھی گردش کررہی ہے۔
لیکن فیکٹ چیک کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایئرپورٹ پر لاوارث سامان بیچے جانے کا یہ دعویٰ جعلی ہے اور اتھارٹی اس دعوے کو باضابطہ طور پر مسترد کرچکی ہے۔ اس حوالے سے 20 اپریل کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے سرکاری فیس بک پیج پر ’’فیک نیوز الرٹ‘‘ کے عنوان سے ایک پوسٹ بھی جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گمشدہ سامان کی فروخت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات سراسر جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایسی کوئی پالیسی متعارف نہیں کرائی، اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ مزید برآں، جس ویب سائٹ کا لنک اس پوسٹ میں دیا گیا، وہ بھی کھلنے کے قابل نہیں ہے۔
لہٰذا، یہ واضح ہوچکا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 560 روپے میں غیر دعویٰ شدہ سامان فروخت کیے جانے کی خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے جھوٹے دعوؤں پر یقین کرنے سے گریز کریں۔