ملک میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
فائل فوٹو
این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مٹھی، بہاولنگر، نوابشاہ 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اور گلگت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان، گرمی کی شدت میں کمی متوقع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کے امکانات ہیں، جس سے گرمی کی حالیہ لہر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان کاکہنا ہےکہ کراچی میں اتوار کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر قائد میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیر اور منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ آندھی اور بارش کے امکانات موجود ہیں، بارش ہلکی سے درمیانے درجے کی ہو سکتی ہے جو کہ شہریوں کے لیے گرمی سے عارضی نجات کا باعث بنے گی۔ بعض مقامات پر تیز جھکڑ بھی چل سکتے ہیں، جس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ بالائی پنجاب کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں بھی آندھی اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جھکڑ چلنے اور بارش کی وجہ سے گرمی کی لہر میں کچھ حد تک نرمی آ سکتی ہے، جو کہ عوام کے لیے راحت کا سبب بنے گا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاط برتیں، خصوصاً ایسے علاقوں میں جہاں تیز ہواؤں اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے، درختوں، کمزور اسٹرکچرز اور کھمبوں سے دور رہنے، اور بلا ضرورت سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔