سعودی عرب کی جانب سے ویزے کے اجرا کی آخری تاریخ 18 اپریل گزر گئی، جس کے بعد 67 ہزار عازمین کی حج پر جانے کی امیدیں دھندلا گئیں اور زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق 67 ہزار پاکستانیوں کے سفر حج کا خواب ادھورا رہ گیا، سعودی عرب کی جانب سے ویزے کے اجرا کی آخری تاریخ 18 اپریل گزر گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دستاویزات کی تیاری کے باوجود، نجی حج اسکیم کے تحت عازمین کی امیدیں دھندلا گئیں، پاکستانی عازمین پرائیویٹ اپریٹرز کو رقوم کی ادائیگی کے باوجود حج نہیں کر سکیں گے۔ذرائع نے کہا کہ انتیس اپریل سے عازمین کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، حکومت حج سے محروم رہ جانے والے 77 ہزار پاکستانی عازمین میں سے صرف 10 ہزار کے لیے رعایت حاصل کر سکی۔

ذرائع کے مطابق نجی حج اسکیم کے تحت 67 ہزار پاکستانی فریضہ حج سے محروم رہ جائیں گے، اسکیم کے تحت 89800 پاکستانی عازمین میں سے اب صرف 23620 حج کرسکیں گے.

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کے مطابق نجی حج آپریٹرز کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی، مقررہ تاریخ تک حج واجبات جمع نہیں کرائے جاسکے.اگر 67 ہزار عازمین کی اجازت ملی تو ویزا اور رقوم کی منتقلی کے لیے بھی تاریخ میں سعودی حکومت توسیع کرے گی .

وزیراعظم نے نجی حج کوٹہ استعمال نہ کرنے کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، دستاویزات کے مطابق سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولیات سے متعلق بکنگ کی ڈیڈ لائن 14 فروری تھی جبکہ پرائیویٹ حج آپریٹرز ،سعودی وزارت مذہبی امور اور پاکستان حج مشن کے درمیان 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا تھا۔حج آرگنائزر نے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر مذہبی امور کی سعودی حکومت سے اجازت کے لئے اثرو رسوخ استعمال کی درخواست کی ہے۔

محمد سعید حج آرگنائزر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ٹوٹل کوٹہ 179210 ہےجوکہ 50 فیصد سرکاری اور50فیصد پرائیوٹ سیکٹر پر مشتمل ہےابھی تک صرف 23000 حج کنفرم ہے اور 67000 کا کنفرم نہیں ہے، جس میں سے 13000 حجاج سسٹم سے ہی آؤٹ ہیں۔انھوں نے کہا کہ 2024 تک سعودی تعلیمات میں ہمیشہ ٹائم لائن میں تخفیف ہوتی رہی جوکہ35 زوالحج تک جاری رہتی تھی، اس سال سعودی ٹائم لائن میں اب تک کوئی تخفیف نہیں دی گئی ۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: عازمین کی کے مطابق

پڑھیں:

شکر ہے (ن) لیگ والوں نے یہ نہیں کہا اقبال والا خواب نوازشریف نے دیکھا تھا، پرویزالہیٰ

گجرات: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لیگ والے کہتے ہیں کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ کا ڈیزائن نواز شریف نے بنایا ہے، شکر ہے انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اقبال والا خواب نوازشریف نے دیکھا تھا۔

گجرات میں کارکنوں سے خطاب کے دوران چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) لیگ والے کہتے ہیں کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ کا ڈیزائن نواز شریف نے بنایا ہے، حالانکہ پورری جنگ کے دوران ان کے منہ سے مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ شکر ہے مسلم لیگ (ن) لیگ والوں نے یہ نہیں کہہ دیا کہ علامہ اقبال والا خواب بھی نواز شریف نے ہی دیکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد بانی پی ٹی آئی جیسا لیڈر ہماری تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، قائداعظم کے بعد اگر کسی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں وہ عمران خان ہیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، جب قوم اور فوج کو ضرورت پڑی تو سب سے پہلے بیان دیا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اس قوم اور ملک کے لیے اکٹھے ہیں، اس قوم کیلئے جو بہتر ہے،ادارے بھی اس کے ساتھ ہوں گے،اکیلے اکیلے سب کچھ کر کے دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں، عوام بیدار اور باشعور ہوگئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اور اس قوم کیلئے جیل میں بیٹھا ہوا شخص سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان دیا تھا کہ پوری دیانت داری اور ذمہ داری سے کہتی ہوں نواز شریف کی زیر نگرانی بھارت کے خلاف بنیان المرصوص آپریشن ہوا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • شکر ہے (ن) لیگ والوں نے یہ نہیں کہا اقبال والا خواب نوازشریف نے دیکھا تھا، پرویزالہیٰ
  • پاکستانی ریسلر کا پاکستانیوں کوعید کا بڑا تحفہ ، بھارتی حریف کو ہرا کر عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل کا دفاع
  • اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی حج کی سعادت حاصل کرلی
  • بہتر حج انتظامات، گرمی سے متاثرہ عازمین کی تعداد میں 90 فیصد کمی ریکارڈ
  • مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  • اسلام آباد: سرسبز خواب کی بکھرتی تعبیر
  • رواں سال کتنے عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی؟ اعداد و شمار جاری
  • دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کی
  • 16 لاکھ سے زائد خوش نصیبوں نے حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت
  • وزیراعظم شہبازشریف نےعمرہ کی سعادت حاصل کر لی