ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پرپابندی عائد کردی کئی ۔ سبق نیوز کے مطابق جن غیرملکیوں کے اقامے مکہ مکرمہ شہر سے جاری ہوئے ہیں وہ پابندی سے مستثنی ہوں گے۔وزارت داخلہ اور امن عامہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 23 اپریل 2025 سے مکہ پرمٹ پر عمل درآمد کا آغاز کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ غیرملکی کارکن جنہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ جانا ہوتا ہے اور انک ے اقامے مکہ مکرمہ کے علاوہ کسی دوسرے شہر سے جاری ہوئے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ متعلقہ ادارے سے پرمٹ جاری کرائیں بصورت دیگر انہیں شہر سے باہر چیک پوسٹوں سے لوٹا دیا جائے گا۔

مکہ پرمٹ کے لیے وزارت داخلہ نے ابشر اور مقیم پلیٹ فارم پر تصریح پورٹل لانچ کیا ہے جس کے ذریعے پرمٹ جاری کرایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی کارکنوں کے لیے پرمٹ کے اجرا کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کے مطابق پرمٹ جاری کیا جاتا ہے جس کے تحت کمپنی اپنے ان کارکنوں کے پرمٹ جاری کراتی ہے جنہیں حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ جانا ہوتا ہے۔خیال رہے حج سیزن کی وجہ سے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی سلامتی اور ان کی سہولت کے لیے عام افراد کے مکہ مکرمہ داخلے پر پابندی عائد کی جاتی ہے تاکہ شہر میں غیرضروری ازدحام نہ ہونے دیا جائے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مکہ مکرمہ پرمٹ کے کے لیے

پڑھیں:

وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لئے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست کا اجرا کر دیا، وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے، عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔ترجمان نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا مشتمل مکمل پیکیج بک کرایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی حکمران جماعت  کے دو اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا
  • پاکستان کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری
  • پاکستان سے عراق جانے والے مرد زائرین پر سخت شرائط عائد
  • وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
  • عراق، زیارات کیلئے 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا
  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  • سعودی وزارت عمرہ کی زائرین کے لیے بڑی وارننگ
  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • کم عمربچوں کے فیس بک اورٹک ٹاک استعمال پرپابندی کی درخواست پر پی ٹی اے سمیت دیگرسے جواب طلب
  • صیہونی عہدیداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، رجب طیب اردگان