ہم جنس پرست ہالی ووڈ اداکارہ نے ساتھی اداکارہ سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ٹوائلائٹ کی اسٹار اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی ہم جنس پرست ساتھی اداکارہ ڈیلن میئر سے شادی کرلی۔
اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ اپنی گرل فرینڈ پارٹنر ڈیلن میئر کیساتھ 21 اپریل کو ایک نجی تقریب میں ایسٹر کے موقع پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ یہ تقریب لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں واقع ان کے گھر پر منعقد ہوئی، جس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ کرسٹن اسٹیورٹ اور ڈیلن میئر کئی سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ جوڑے نے حال ہی میں لاس اینجلس کاؤنٹی سے شادی کا لائسنس حاصل کیا تھا، جس کے بعد ویک اینڈ پر انہوں نے باضابطہ طور پر شادی کر لی۔
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla USA (@pinkvillausa)
کرسٹن اور ڈیلن میئر کی پہلی ملاقات 2013 میں ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد وہ دوست بن گئیں۔ ان دونوں ہالی ووڈ اداکاراؤں نے 2019 میں باقاعدہ ڈیٹنگ شروع کی تھی جبکہ تین سال کے تعلق کے بعد، 2021 میں ان کی منگنی ہوئی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈیلن میئر
پڑھیں:
ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار رابرٹ ریڈفورڈ انتقال کر گئے
ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ عظیم اداکار اور ڈائریکٹر رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار کو جب صبح نیند سے بیدار کرنے کی کوشش کی کیی گئی تو وہ مردہ پائے گئے۔
وہ کافی عرصے سے نقاہت اور عمر رسیدگی سے جڑے دیگر امراض میں مبتلا تھے اور مختلف دوائیں لے رہے تھے۔
ریڈفورڈ کو نہ صرف آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کے طور پر بلکہ ایک بااثر فلم ساز اور سنڈینس انسٹی ٹیوٹ کے بانی کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔
1937 میں سینٹا مونیکا، کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے ریڈفورڈ نے ابتدا میں پینٹنگ کی تربیت حاصل کی لیکن بعد میں اداکاری کی طرف راغب ہوئے اور جلد ہی براد وے اور پھر فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔
ان کی پہلی فلم Warhunt 1962 میں ریلیز ہوئی، جبکہ 1967 کی کامیڈی Barefoot in the Park سے انہیں پہچان ملی۔
ان کا سب سے بڑا بڑا کارنامہ Indie Films کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔ کیریئر کے آغاز میں ہی رومانوی فلموں جیسے Out of Africa میں شائقین کے دل جیت لیے تھے۔
علاوہ ازیں The Candidate اور All the President’s Men میں سیاسی موضوعات پر کام کیا جبکہ The Electric Horseman اور Indecent Proposal جیسی فلموں میں اپنے "گولڈن بوائے" امیج کو چیلنج بھی کیا۔
1980 میں بطور ہدایتکار ڈیبیو فلم Ordinary People نے بہترین فلم اور بہترین ڈائریکٹر کے آسکر ایوارڈز جیتے۔
تاہم وہ سب سے زیادہ مشہور اپنی دو فلموں Butch Cassidy and the Sundance Kid (1969) اور The Sting (1973) میں ہوئے جو انہوں نے اداکار پال نیومین کے ساتھ کیں اور آج بھی یہ فلمیں کلاسکس شمار ہوتی ہیں۔
ریڈفورڈ کی نجی زندگی بھی خبروں میں رہی۔ وہ ایک طویل عرصے تک پہلی بیوی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں رہے جس کا 1985 میں خاتمہ ہوا۔ 2009 میں انہوں نے جرمن آرٹسٹ سبائل زاگارز سے شادی کی۔
اداکاری کے علاوہ وہ ماحولیاتی مہمات کے بھی بڑے حامی تھے اور National Wildlife Federation جیسے اداروں کے ساتھ کام کرتے رہے۔
ریڈفورڈ کو 2001 میں لائف ٹائم اچیومنٹ آسکر ملا اور وہ 2017 تک فلم انڈسٹری میں سرگرم رہے۔ ان کی آخری نمایاں فلم Our Souls at Night تھی جس میں انہوں نے اپنی پرانی ساتھی اداکارہ جین فونڈا کے ساتھ کام کیا۔