پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں یہ اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بغیر تصدیق کے ایک ساتھی اداکارہ کی شادی کا اعلان کر دیا تھا جس پر انہیں افسوس ہے۔

ندا یاسر نے اپنے شو میں بتایا کہ کچھ دن قبل انہوں نے کسی سلیبرٹی سے ایک اداکارہ کی شادی سے متعلق بات سنی تھی جس کی انہوں نے تصدیق کیے بغیر ہی اپنے شو میں بھی اناؤنسمنٹ کردی جو انہیں نہیں کرنی چاہیئے تھی۔

ندا نے کسی کا نام لیے بغیر اس بات کی معذرت کی اور تسلیم کیا کہ انہوں نے غلطی سے ایک اداکارہ کو نئی نویلی دلہنوں میں شامل کر کے ان کی شادی کی مبارکباد دی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

میزبان نے بتایا کہ انہیں اُس اداکارہ کا فون آیا اور اس نے مجھ سے کہا کہ میری تو شادی نہیں ہورہی اور آپ نے اعلان کردیا جس پر انہیں افسوس ہوا کیونکہ لڑکیوں کی شادی سے متعلق بات ان کیلئے مسئلہ بن جاتی ہے۔ ندا نے کہا کہ کسی کی سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ 

ندا یاسر کی یہ اعترافی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین ان کی پرانی وائرل ویڈیو جس میں انہوں نے اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کے بارے میں بتایا تھا، سے جوڑ رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ندا یاسر انہوں نے کی شادی

پڑھیں:

بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبر جھوٹی قرار

— فائل فوٹو

پاور ڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبر سے متعلق وضاحت دے دی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبر سراسر جھوٹی اور گمراہ کن ہے، بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی جھوٹی خبر عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے، رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جاسکتا ہے۔

بجلی کے اسمارٹ میٹر لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بجلی کے اسمارٹ میٹر لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ نظام میں شفافیت لائی جاسکے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسی رہائشی جگہ جو علیحدہ پورشن، سرکٹ، داخلی راستہ، علیحدہ کچن پر مشتمل ہو وہاں علیحدہ میٹر کی تنصیب کی اجازت ہے، بجلی کے ناجائز استعمال اور سبسڈی کے غلط فائدے کو روکنے کیلئے قانون پہلے بھی موجود تھا اور اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے میٹرز کے درست اور شفاف استعمال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے تعاون کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: ملک چھوڑنے والے واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائیگا، طالبان کا اعلان
  • جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا
  • بھارتی میڈیا اور مودی حکومت آپریشن سندور بارے اپنی ہی عوام کو بے وقوف بناتے رہے ، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف
  • بکرےیا گائے کا گھی اور تیل کے بغیر مزیدار گوشت بنانے کا طریقہ جانیں؟
  • بغیر گھی اور تیل کے بکرے/ گائے کا مزیدار گوشت بنانے کا طریقہ جانیں؟
  • بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبر جھوٹی قرار
  • بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق پاورڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا
  • ثنا جاوید اور شعیب ملک کی عید کی تصاویر نے سب کی توجہ سمیٹ لی
  • نیتن یاہو کا اعتراف: حماس کو کمزور کرنے کے لیے غزہ میں مسلح گروہوں کو فعال کیا
  • خان یونس میں مزاحمت کاروں کی کارروائی، 4 صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف