اسحاق ڈار سے ازبک وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، ریل لائن منصوبے پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم سے ازبک وزیرِ خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو میں کابل میں ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے ہونے والی گفتگو پر تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارنے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سیدوف بختیور اوویلووچ کو کابل میں افغانستان، پاکستان اور ازبکستان ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے کابل میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد ازبکستان نے پاکستان، افغان اور.
دونوں جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ تینوں ممالک بہت جلد علاقائی ریل رابطے کے منصوبے کے لیے فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارتی و اقتصادی رابطے بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔