امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
ویڈیو گریب۔
امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے 23 اور 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا اور کاروباری شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرنا تھا۔
اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی اہم کاروباری کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی، جہاں اقتصادی صورتحال، کاروباری ماحول، آئی ایم ایف پروگرام، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون میں مزید بہتری کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکے۔
امریکی ناظم الامور کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ امریکا کےلیے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری نہایت اہمیت کی حامل ہے اور ہم ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں۔
امریکی ناظم الامور بیکر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی حکام سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کےلیے موجود مواقع پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں باہمی تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون اور سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت لانے پر زور دیا گیا، جو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔
امریکن بزنس کونسل کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو میں توجہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبے اور اسکی برآمدی صلاحیت پر مرکوز رہی۔
نیٹالی بیکر نے کہا کہ ہماری مشترکہ خوشحالی آزاد، خود مختار اور مسابقتی اصولوں پر مبنی تجارتی منڈیوں پر منحصر ہے، جہاں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کسی رکاوٹ کے بغیر ترقی کر سکیں۔
امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر کے اس دورے کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کے شعبوں میں امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے نئے مواقع کو اجاگر کرنا تھا، تاکہ برآمدات میں اضافہ، سرمایہ کاری کو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں، جو دونوں ممالک کو مزید مضبوط، محفوظ اور خوشحال بنائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور سرمایہ کاری پاکستان کے
پڑھیں:
پاکستان نے بھی بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی اقدامات پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بھارتی اقدامات پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو ہائی کمیشن میں ناپسندیدہ شخصیات کی فہرست دی گئی۔
بھارتی ہائی کمیشن میں بھارتی بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا، بھارت کے بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، بھارت کے فوجی اتاشیوں کے ساتھ ان کے عملے کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کردیا، بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانے، بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے اور تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
امریکہ نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا
بھارتی ناظم الامور کو واہگہ بارڈر بند کرنے، تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے آگاہ کیا گیا۔بھارتی ناظم الامور کو سندھ طاس معاہدے معطلی کو یکطرفہ قرار دیا گیا، بھارت کو شملہ و دیگر پاک بھارت معاہدے معطل کرنے کے امکانات سے بھی آگاہ کیا گیا، پاک بھارت تجارت بشمول بلواسطہ تجارت کی معطلی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
مزید :