چینی صدر کی صدارت میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور پر اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
چینی صدر کی صدارت میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور پر اجلاس
رواں سال کے آغاز سے اب تک معیشت میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے
بیجنگ :
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور کے تجزیے اور مطالعے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔جمعہ کے روز
اجلاس میں اس خیال کا اظہار کیا گیا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک معیشت میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، سماجی اعتماد میں اضافہ جاری ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا ہے اور سماجی صورتحال مستحکم رہی ہے۔ ساتھ ساتھ ، چین کی پائیدار معاشی بحالی کی بنیاد کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور بیرونی شاکس کے اثرات میں اضافہ ہورہا ہے۔
اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کے مجموعی حصول پر عمل کرنا، نئے ترقیاتی تصور کو مکمل ، درست اور جامع انداز سے نافذ کرنا، ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر میں تیزی لانا، گھریلو اقتصادی ا مور اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی جدوجہد کو مربوط کرنا، غیر متزلزل طور پر اپنےامور انجام دینا، اعلی ٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینا، روزگار، کاروباری اداروں، مارکیٹوں اور توقعات کو مستحکم کرنے پر توجہ دینا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے یقین کے ساتھ تیز بیرونی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کا جواب دینا ضروری ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد:پاکستان اور ایران نے صحت، تعلیم، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان 22 ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس تہران میں ہوا، جس میں دونوں ممالک کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر تجارت جام کمال نے کی، جن کے ہمراہ سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم سمیت اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وفد کی سربراہی وزیر اربن ڈیولپمنٹ فرزانہ صادق نے کی۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک کے درمیان اہم پروٹوکولز پر دستخط ہوئے، صحت، تعلیم، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق ہوا، دونوں ممالک کے درمیان لیبر کوآپریشن کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کمیٹی تعمیرات، ٹیکسٹائل اور زراعت جیسے شعبوں میں مزدوروں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے حوالے سے تجاویز دے گی۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق 23 ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔