ارشد ندیم کو دعوت دینا مہنگا پڑا نیرج چوپڑا کو نشانے پر رکھ لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
بھارت کے نیرج چوپڑا کو ارشد ندیم کو دعوت دینا مہنگا پڑ گیا، انتہا پسندوں نے اتھلیٹ کو نشانے پر رکھ لیا۔شدید تنقید پر نیرج چوپڑا بھی خاموش نہ رہے، انہوں نے کہا کہ میری دعوت صرف ایک کھلاڑی کی دوسرے کھلاڑی کو تھی، دعوت حملے سے پہلے دی تھی۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات ، پی ایس ایل 10 کی لائیو اسٹریمنگ معطل کر دیانہوں نے کہا کہ میری ماں کو بھی بلاوجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک سال پرانی سادہ بات پر میری ماں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی اتھلیٹ کا کہنا تھا کہ میرا ملک ہمیشہ میری پہلی ترجیح ہے، انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سادہ لوگ ہیں، ہمیں بدنام نہ کریں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ذہنی دباؤ کی وجہ سے نِدا ڈار نے کرکٹ سے وقفہ لے لیا
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور آل راؤنڈر نِدا ڈار نے کرکٹ سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔
انہوں نے اس فیصلے کی وجہ اپنی ذہنی صحت کے مسائل کو قرار دیا ہے۔
نِدا ڈار نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے جس نے میری ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کرکٹ سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لوں تاکہ خود پر توجہ دے سکوں۔ میری سب سے گزارش ہے کہ اس دوران میری پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
نِدا ڈار کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹریننگ کیمپ میں بلایا گیا تھا جہاں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا لیکن فٹنس مسائل کی بنیاد پر انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
یہ کیمپ فیصل آباد میں منعقد ہوا تھا تاہم نِدا ڈار اس میں شریک نہیں ہوئیں۔ بعد ازاں انہیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جو کہ ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے میں کھیلنے کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور باضابطہ طور پر کرکٹ سے وقفہ لینے کا اعلان کیا۔