روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )روس اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔پاکستان میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ روسی شہری پاکستان کا سفرکرنے سے گریزکریں،کشیدگی کم اور صورتحال مستحکم ہونے تک روسی شہری پاکستان کا سفرنہ کریں۔
روسی سفارت خانے کے مطابق ہدایات پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اوربعض حکام کے جنگجویانہ بیانات کے تناظرمیں دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کیلیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی شہری بھارت اور پاکستان کی سرحد کے 10 کلومیٹر کے اندر سفر سے گریزکریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفضائی حدود بند: بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر فضائی حدود بند: بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر متنازع کینال منصوبے کی معطلی کے بعد احتجاج ختم کردینا چاہیے، مراد علی شاہ مشترکہ مفادات کونسل میں رضا مندی کے بغیر سندھ میں کوئی نہر نہیں بنے گی، بلاول بھٹو بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک،ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی،... بھارتی جارحیت؛ پاکستان نے سعودی عرب کو سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کردیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹریول ایڈوائزری جاری برطانیہ نے
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین میں چاقوزنی کی واردات، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو بڑا حادثہ قرار دیا اور کہا انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے۔
ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔