پشین، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے خانئی بابا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے نتیجے میں 9 دہشتگرد مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے خانئی بابا میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گردی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
سندھ رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
کراچی ( نیوزڈیسک) سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ کنواری کالونی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زید اللہ عرف زیدو، نور زادہ اور حضرت عثمان کے نام سے ہوئی۔
رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی تھے، دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے فون نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے، جس کے بعد وہ ان نمبرز پر بھتہ وصولی کیلئے کال کرتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نور زادہ اور حضرت عثمان کے بھائی پہلے ہی خوارج کے نیٹ ورک میں مارے جا چکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم زید اللہ عرف زیدو تھانہ ایکسائز کورنگی اور اے این ایف کو بھی مطلوب تھا، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔