ذرائع نے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد کشمیر بھر میں بھارتی فورسز کے پہرے کو مزید سخت کیا گیا ہے، ضلع شوپیاں میں بھی پولیس نے مختلف گھروں پر چھاپے مارے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام حملے کے تین روز بعد آج بھارتی فورسز نے کشمیری عوام کے خلاف بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ جہاں ایک جانب جنوبی کشمیر کے ترال اور بجبہاڑہ علاقوں میں دو مکانات کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کر دیا گیا، وہیں شوپیاں اور کولگام سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پلوامہ اور اننت ناگ میں دو مکانوں کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ان دونوں گھروں کے مکینوں کا نام پہلگام حملے کی تحقیقات میں سامنے آئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد کشمیر بھر میں بھارتی فورسز کے پہرے کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج پہاڑی ضلع شوپیاں کے علاقوں چھوٹی پورہ اور سیدھو میں بھی پولیس نے مختلف گھروں پر چھاپے مارے۔

شوپیاں کے علاوہ کولگام ضلع کے وٹو، کھور بٹہ پورہ، چیک وٹو اور چوگل پورہ سمیت متعد دیہات میں بھارتی فورسز نے مشتبہ عسکریت پسندوں یا ان کے معاونین کے شبہ میں چھاپے مارے اور تلاشی کارروائی انجام دی گئی۔ واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد وادی کشمیر میں کشیدگی کی فضا برقرار ہے، پہلگام حملہ کے تین روز بعد بھارتی فورسز کی جانب سے بڑی کاروائی انجام دی گئی۔ آج جنوبی کشمیر کے ترال اور بجبہاڑہ علاقے میں دو مبینہ دہشت گردوں کے مکانات کو دھماکہ میں مسمار کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ ضلع کے ترال میں آصف شیخ کے مکان اور اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ میں عادل ٹھوکر کے مکان کو دھماکہ میں زمین بوس کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کے گھروں میں کچھ دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پہلگام حملے کے بعد میں بھارتی فورسز پر چھاپے مارے بتایا کہ

پڑھیں:

کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندرا دویدی نے جدید دور کے سیکیورٹی خطرات کی غیر یقینی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی پر حملے کی جعلی خبروں کا ذکر کیا جو بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پھیلائی گئی تھیں۔

بھارتی فوجی سربراہ نے مئی میں ہونے والے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران جعلی خبروں کی بھرمار تھی۔
انہوں نے اعتراف کہ افواہیں پھیلائی گئیں کہ کراچی پر حملہ ہوا ہے۔ اتنی زیادہ جعلی خبریں تھیں کہ وہ ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں۔

یہ بھی پڑھیے: پہلگام جیسے حملوں کا امکان ہے، آپریشن سندور کا دوسرا مرحلہ ہلاکت خیز ہوگا، بھارتی فوج کی بھڑکیں

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جھوٹ اور سوشل میڈیا کی افواہیں اتنی تیزی سے پھیلتی ہیں کہ اصل اور فرضی خبروں میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں سیکیورٹی کے چیلنجز تیزی سے بدل رہے ہیں، جن میں سائبر حملوں سے لے کر خلا میں ہونے والی جنگوں تک کے خطرات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کے آپریشن سندور میں شہید بے گناہ پاکستانیوں کے لواحقین عالمی برادری سے انصاف کے منتظر

جنرل دویدی نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کی خصوصیات غیر استحکام، غیر یقینی، پیچیدگی اور ابہام ہوں گی۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ یہاں تک کہ ٹرمپ کو بھی نہیں معلوم وہ کل کیا کریں گے۔ آج وہ کیا کر رہے ہیں؟ شاید انہیں خود بھی نہیں پتا۔

جنرل دویدی کے مطابق بھارتی فوج کو اس وقت سرحدی تنازعات، دہشت گردی، قدرتی آفات اور سائبر خطرات کے ساتھ ساتھ خلائی جنگ، سیٹلائٹ حملوں اور کیمیائی، حیاتیاتی، شعاعی اور معلوماتی جنگ جیسے نئے خطرات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن سندور بھارتی آرمی چیف کراچی

متعلقہ مضامین

  • پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد
  • افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا
  • مری بھوربن کے ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 90 افراد گرفتار
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
  • امریکہ نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر حملے کی تردید کردی
  • سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک