کراچی(آئی ا ین پی )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  مراد علی شاہ نے پہلگام واقعے پر بھارت کی جارحیت کی شدید مذمت کی اور سندھ میں مجوزہ نہری منصوبے پر وضاحت پیش کی۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں گے، دشمن سمجھ لے ہم ان کا جھوٹ ناکام کرنا جانتے ہیں، پاکستان کے عوام اور حکومت اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی بات انتہائی خطرناک ہے لیکن ہم ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نہری منصوبے پر بات کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ مجھے پہلے دن سے یقین تھا کہ نہریں نہیں بنیں گی، پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے سندھ کے پانی پر کوئی ڈاکا نہیں ڈال سکتا، جون 2024 میں سندھ حکومت نے ارسا کے سرٹیفکیٹ کو چیلنج کر کے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)  میں اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی 8 جولائی کی میٹنگ یا ایوانِ صدر کا کوئی ٹویٹ ہمارے لیے تشویش کا باعث نہیں کیونکہ منظوری کا مینڈیٹ صرف باہمی رضامندی سے ممکن ہے۔وزیراعلی سندھ نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی کالاباغ ڈیم یا کسی بھی ایسی سکیم کی حمایت نہیں کی جس سے سندھ کے مفادات کو نقصان پہنچے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مقف بھی ہمیشہ کشمیر اور سندھ کے حق میں رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارتی گھٹیا پراپیگنڈے کا جواب آرمی چیف نے دیدیا، فیصل واوڈا

اسلام آباد:

 سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے بھارت کو پہلے بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا تھا اب بھی دینگے۔ 

انھوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے گھٹیا پراپیگنڈا کیا جس کا جواب ہمارے قابل آرمی چیف نے دیا، اس کی فضائی حدود اور تجارت بند کرکے معاشی ذک پہنچادی، وہ ملکی سلامتی ومعاشی سمت دکھا رہے ہیں اور دنیا دیکھ رہی ہے، ریکوڈک، مائنز اینڈ منرلز اور ایسے کئی منصوبے ان کا ویژن ہے جس سے بھارتی حکومت میں تھرتھراہٹ ہے۔ 

پہلے بھی ڈرامہ کیا، اب پھر کیا۔ پاکستان خود بھی تگڑا ہے اور اس کا پڑوسی چین بھی تگڑا ہے، ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اگر ہم پر الزام لگائیں گے تو اس کا جواب دیں گے۔ 

آنے والے وقت میں پانی ،سونے سے بھی زیادہ اہم ہوجائے گا جس پرجنگیں ہوں گی۔ اپنے پانی پرسمجھوتہ نہیں کریں گے،دھمکیاں بھارت کے گلے پڑجائیں گی۔

اگر پاک ،بھارت کی جنگ ہوئی تو یہ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس سنہری موقع ہے سب کواکٹھا کریں،بانی پی ٹی آئی سمیت تمام لیڈروں کو میٹنگ میں بلایا جائے۔

پاکستان کی کمانڈ قابل آرمی چیف کے پاس ہے،ان کے پاس پلان آف ایکشن بھی ہے، کاش جمہوری سسٹم میں بھی کوئی ایسا لیڈر ہوتا، ہرجگہ آرمی چیف لیڈ کرتے نظر آ رہے ہی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پر کوئی آنچ آئے گی تو عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پاکستانی عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں: مراد علی شاہ
  • پہلگام واقعہ؛ پاکستانی عوام کا سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب
  • پہلگام واقعہ؛ پاکستانی عوام کا سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کو  بھرپور جواب
  • بھارتی گھٹیا پراپیگنڈے کا جواب آرمی چیف نے دیدیا، فیصل واوڈا
  • ںہروں کا مسئلہ حل، دھرنے ختم کیے جائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات
  • وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
  • نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے ،وزیراعلیٰ سندھ