وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
راؤ دلشاد: پاکستان کی پہلی صوبائی ایئر لائن اور پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پہلی صوبائی ایئر لائن”ایئر پنجاب“کاپراجیکٹ خصوصی اجلاس میں پیش کر دیا گیا ،لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی،ایئرپنجاب کے لئے فوری طور پر چار ا یئر بس لیز پر لینے کا فیصلہ کر لیا،ابتدائی طور پر ”ایئر پنجاب“اندرون ملک ڈومیسٹک پروازیں شروع کرے گی،1سال کاپیریڈ مکمل ہونےکےبعد”ایئر پنجاب“بیرون ملک پروازیں بھی شروع کرسکےگی۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
ایئر پنجاب کے لئے جدید ترین طیارے لیز پر لینے کے لئے فوری انتظامات کا حکم دے دیا،ایئر پنجاب کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کیلئے ضروری انتظامات کی ہدایات دی گئی،اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک پہلی بلٹ ٹرین کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،بلٹ ٹرین کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی کے سفر کا دورانیہ تقریباً اڑھائی گھنٹے تک رہ جائے گا، پاکستان ریلوے کے اشتراک سے تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کیلئے مختلف آپشن کا جائزہ لیا گیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز کے میچ میں ڈرامائی آغاز
وزیراعلیٰ نےسینئروزیرمریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے سے اشتراک کار کا ٹاسک سونپ دیا گیا،بلٹ ٹرین پراجیکٹ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے آپشن پر بھی غور کیا گیا،پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کے آغاز کیلئے اقدامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے مزید 6روٹس پر ہائی سپیڈ ٹرین کیلئے پلان طلب کر لیا۔
لاہور سے شاہدرہ اور نارووال تک ہائی سپیڈ ٹرین چلائی جائے گی،لاہور سے رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک ہائی سپیڈ ٹرین چلے گی،قلعہ شیخوپورہ، جڑانوالہ سے شور کوٹ تک ہائی سپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا،ہائی سپیڈ ٹرین شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا چلائی جائے گی،لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال ہائی سپیڈ ٹرین چلائی جائے گی،فیصل آباد سے چک جھمرہ اور شاہین آباد تک ہائی سپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا۔
وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی تشکیل دیدی
اجلاس میں لاہور ییلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا،جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ سٹڈی 30مئی تک مکمل کرنیکی ہدایت دی گئی،گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کی پراجیکٹ سٹڈی کیلئے 15جون کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی،اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مریم نواز کے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیر آباد، گکھڑ منڈی کے اچانک دورے
لاہور+ سیالکوٹ+گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی ) وزیراعلی مریم نواز اچانک بلا شیڈول گوجرانوالہ پہنچ گئیں۔ گوجرانوالہ اندرون شہر اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ کھارادان بازار، گوندلانوالہ بازار، دیگی بازار، چوک فاروق اعظم اور دیگر بازاروں کے دورے بھی کئے۔ دکانداروں اور شہریوں سے بات چیت کی۔ گوجرانوالہ کے شہری وزیراعلی مریم نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاہوگئے۔ ایک دکاندار نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپنی لیڈر کو اپنی ہی دکان پر دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے۔ وزیراعلی نے شہریوں سے صفائی ستھرائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ٹریفک اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے گاڑی روک کر مشہور دکان سے بیسن سے بنی سویاں بھی خریدیں۔ مریم نواز سمبڑیال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ گئیں۔ مرحوم چوہدری ارشد وڑائچ کی بیٹیوں حنا ارشد وڑائچ اور زینا مصطفیٰ وڑائچ سے تعزیت کی۔ وزیراعلی نے ارشد جاویدوڑائچ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب، رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ اور چیف سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق، وزیر مملکت ارمغان سبحانی، فیصل اکرام چوہدری، نوشین افتخار گیلانی، طارق سبحانی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گاڑی پر جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کے اچانک دورے کئے۔ وزیراعلی نے سمبڑیال، وزیرآباد، سیالکوٹ، گھکڑ منڈی اور دیگر شہروں میں صفائی کی مجموعی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ ''ستھرا پنجاب '' کے تحت شہروں میں صفائی کا جائزہ بھی لیا۔ روڈز کی عمومی صورت حال کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلی نے تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کا بھی مشاہدہ کیا۔ مریم نواز نے ''ستھرا پنجاب '' کے تحت صفائی ستھرائی میں بہتر صورتحال کو سراہا۔ متعلقہ محکموں کو صفائی ستھرائی میں مزید بہتری کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے کہاکہ شہروں اور دیہات میں صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ گلی محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے میں شہری حکومت کی معاونت کریں۔ مریم نواز نے دریا راوی میں ڈوب کر تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انسداد ملیریا کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا ایک خطرناک مگر قابل علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور موثر عملدرآمد جاری ہے۔