پنجاب حکومت نے بلٹ ٹرین اور ایئر لائن چلانے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سے راولپنڈی سے بلٹ ٹرین چلے گی، ایئر لائن کیلئے 4 طیارے لیز پر لیں گے، عظمیٰ بخاری،پنجاب حکومت نے صوبے کی پہلی ایئر لائن اور بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔ عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ لاہر سے راولپنڈی تک بلڈ ٹرین چلائی جائے گی، پنجاب کی پہلی ایئر لائن کیلئے 4 طیارے لیز پر لیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کی۔ پنجاب حکومت نے 2 نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین چلائی جائے گی، جو 2 گھنٹے 20 منٹ میں اپجنا سفر طے کری گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پہلی ایئر لائن چلانے کیلئے تیار ہے، ایئر لائن کیلئے 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔
عظمیٰ بخاری کا پریس کانفرنس میں بھارتی اقدامات پر کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کچھ دن پہلے پہلگام کے علاقے میں افسوسناک واقعہ ہوا، پاکستان کی تمام لیڈر شپ نے اس پر افسوس کا اظہار کیا، اس سے پہلے پاکستان میں جعفرایکسپریس کا واقعہ ہوا، اس پر بھارت کی جانب سے کوئی پیغام نہیں آیا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، بھارت میڈیا اس واقعے کو مصالحے لگا کر پیش کرتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام کے واقعہ کی ذمہ داری ایک دہشت گرد گروپ نے قبول کی، اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، بغیر تحقیقات کے ذمہ ڈال دینا یہ بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، پہلے الزام لگاتے تھے عورتوں کی عصمت دری کرتے تھے، اس مرتبہ انہوں نے سیاحوں پر حملہ کرکے نیا کام کیا، کشمیر جس کو جنت نظیر کہا جاتا ہے ان کے کاروبار تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ 10منٹ بعد پہلگام واقعے کی ایف آئی آر ہوجاتی ہے جبکہ پولیس اسٹیشن کئی کلومیٹر دور تھا، 7 لاکھ فوج اس لئے ہے کہ انہوں نے کشمیری عوام کو اپنے زیرتسلط رکھنا ہے، انہوں نے کوئی تحقیقات نہیں کی اور الزام حکومت پاکستان پر لگادیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ را کے اکاؤنٹس نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا، کل انہوں نے سوشل میڈیا بند کردیا اور چلے ہیں ہمیں دھمکیاں دینے، سرحد پار سے دراندازی کے الزامات لگارہے ہیں اس کے ثبوت کہاں ہیں، یہ پری پلان ہے کہ وزیراعظم مودی دکھانے کیلئے واپس آجاتے ہیں، مودی نے کچھ مہینے پہلے تقاریر میں کہا تھا کہ پاکستان کا پانی ہم نے روکنا ہے یہ ہمارا پانی ہے، مودی کہتے ہیں یہ انڈیا کا پانی ہے اس کو واپس لاؤں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے فوجی جوان کسی تنخواہ کیلئے نہیں شہادت کیلئے فوج میں جاتے ہیں، پاکستان کی ماں کا ایک بیٹا شہید ہوتا ہے تو وہ دوسرا بیٹا بھی فوج میں بھیجنا چاہتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایئر لائن انہوں نے بلٹ ٹرین کہا کہ
پڑھیں:
فالس فلیگ کی آڑ میں مہم جوئی کا انجام خطرناک ہوگا،عظمیٰ بخاری کا بھارت کو انتباہ
لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارتی فالس فلیگ کے حالیہ ڈرامے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی حکومت کو سخت تنبیہ کی ہے کہ پاکستان کو کسی بھی ممکنہ جارحیت کے لیے تیار پایا جائے گا۔عظمٰی بخاری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام خود سوال اٹھا رہے ہیں کہ سری نگر جیسے حساس علاقے میں، جہاں 7 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، اس نوعیت کا حملہ کیسے ممکن ہوا؟
انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری اب یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ پچھلے حملوں کی رپورٹس کہاں گئیں؟ یہ تمام سوالات خود بھارت کے اندر سے اٹھ رہے ہیں، جو اس واقعے کو فالس فلیگ قرار دینے کے لیے کافی ہیں۔یہ ہمیشہ کی طرح ایک بزدلانہ کوشش ہے، اور بھارت نے ماضی میں بھی ایسے ہی حربے آزمائے ہیں تاکہ الزام پاکستان پر لگایا جا سکے۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ”میں نے سنا ہے کہ گیدڑ بھبکیاں دی جا رہی ہیں۔ ہماری چائے واقعی بہت اچھی ہے، لیکن ہم ہر بار چائے نہیں پلایا کرتے۔ ایک آدھ بار مہمان آ جائے تو خیر ہے، لیکن اگر مہمان زیادہ ہوں تو پاکستان کی فوج، عوام اور حکومت اس کا جواب دینا خوب جانتے ہیں۔”
عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا کہ اگر بھارت اس فالس فلیگ کو بنیاد بنا کر کسی قسم کی مہم جوئی کا ارادہ رکھتا ہے تو یہ اس کی بہت بڑی بھول ہوگی۔ ماضی کی طرح اس بار بھی پاکستان ہر سطح پر مؤثر جواب دے گا۔