صباحت بخاری نے سلمان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
ڈراما انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا سکہ جمانے والی پاکستان کی نامور اداکارہ صباحت بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مقبول بھارتی ٹی وی شو ’بگ باس‘ جس کی میزبانی سلمان خان کرتے ہیں، میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔
صباحت علی بخاری حال ہی میں ڈرامہ سیریل اقتدار میں ایک مثبت کردار نبھاتی دکھائی دیں، انہیں اس کردار کے لیے نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سے بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔
اسی حوالے دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا تو میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو کبھی بھارت سے کوئی پیشکش ہوئی؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل پاکستانی ڈراموں کو بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور وہاں سے پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں، جس میں مداحوں کی جانب سے اکثر بھارت آنے کی پیشکش کی جاتی ہے تاہم ماضی میں مجھے وہاں سے باقاعدہ کام کی پیشکش ہوئیں لیکن مجھے احساس ہوا کہ یہ صحیح نہیں ہے۔
صباحت بخاری نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کام کی پیشکش تو ہوئی لیکن جب حقیقت سے واقف ہوں تو پھر ایسی جگہ جا کر کام کرنے کا کیا فائدہ جہاں آخر میں بے عزتی ہی مقدر بنے، اسی لیے میں نے کبھی ان پیشکشوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
میزبان نے سوال کیا کہ اب تک کس کس کی پیشکش کو انکار کیا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ایسی بڑی پیشکش آج تک نہیں ہوئی اب حال ہی میں کہا گیا کہ بطور اداکارہ بھارت آئیں، تاہم ماضی میں بعض شوز کی آفر ہوئیں۔
اداکارہ کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو بگ باس کی آفر ہوئی تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ میرے لیے ممکن نہیں تھا جس پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ بگ باس میں 3 مہینے وہاں رہ لیتیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اگر آپ عزت کے ساتھ بلا رہے ہیں اور عزت کے ساتھ رکھ رہے ہیں تو کیوں نہیں رہ سکتی، لیکن ماضی کی مثالوں کو دیکھتے ہوئے میں نے عزت سے منع کردیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میزبان نے سوال کیا کہ انہوں نے کی پیشکش کہا کہ
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی؛ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا: خواجہ سعد رفیق
ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی پر مسلم لیگ نے کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں تناؤ کی حالت میں آمنے سامنے کھڑی ہیں، چنانچہ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے پاکستانی ردعمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پہلگام حملے پر بغیر ثبوت و تحقیق پاکستان پر الزام تراشی انتہا پسند مودی حکومت کا غیر دانشمندانہ عمل ہے۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر سسٹم ٹریٹی کی غیر قانونی منسوخی سمیت پاکستان مخالف بھارتی اقدامات نے علاقے میں ٹینشن بڑھا دی ہے جبکہ پاکستانی اقدامات جوابی کارروائی ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ ہم پہل نہیں کریں گے لیکن حملہ ہوا تو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، بھارت بامعنی مذاکرات جاری رکھتا تو بہت سے متنازعہ مسائل ہو سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بیچ سب سے بڑا تاریخی تنازعہ کشمیر ہے، اگر کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق مل جائے تو پائیدار امن کی جانب بڑھا جا سکتا ہے۔
فرانس میں طالبعلم کا ساتھیوں پر چاقو سے حملہ، ایک طالب علم ہلاک
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پانی، سیاچن، سر کریک سمیت تمام مسائل پر بات ہو سکتی ہے لیکن بھارتی حکومتیں ہمیشہ مذاکرات سے فرار ہو جاتی ہیں۔ مان لیں کہ ہم ایک دوسرے کو ختم نہیں کر سکتے اور جنگ کبھی مسائل کا حل نہیں ہوا کرتی۔
ن لیگ کے سینیئر رہنما نے کہا کہ ہر مسئلے پر بات چیت کریں، راستے بنائیں اور امن سے رہنا سیکھیں۔ پائیدار امن خطے میں خوشحالی اور استحکام لا سکتا ہے۔
Ansa Awais Content Writer